لاہور میٹرو بس
From Wikipedia, the free encyclopedia
لاہور میٹرو بس نظام (Lahore Metro Bus System) پاکستان کے شہر لاہور میں تیز نقل و حمل کا ایک نظام ہے۔ ترکی فرم اولاسم (Ulasim) اور نیسپاک (NESPAK) منصوبے کے مشیر ہیں۔
اجمالی معلومات جائزہ, مقامی ...
جائزہ | |
---|---|
مقامی | لاہور |
ٹرانزٹ قسم | تیز بس نقل و حمل |
لائنوں کی تعداد | 1 |
تعداد اسٹیشن | 27 [1] |
یومیہ مسافر | 130,000[2] |
آپریشن | |
آغاز آپریشن | 2013 |
عامل | حکومت پیجاب |
گاڑیوں کی تعداد | 115 [3] |
تکنیکی | |
نظام کی لمبائی | 27 کلومیٹر (16.8 میل) |
بند کریں
میٹرو بس سروس 27 کلومیٹر طویل سڑک پر مشتمل ہے، جو گجومتہ سے شاہدرہ تک ہے۔ اس سے 27 کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹے میں سمٹ آیا ہے۔۔ اس پر 27 بس اسٹیشن ہیں۔[3] اس منصوبے کی لاگت تقریبا 25 بلین پاکستانی روپیہ ہے[3] 25 دسمبر 2012ء پر مفاصلی بسوں کو آزمائشی طور پر گجومتہ سے کلمہ چوک پل تک جلایا گیا۔[4] پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے چنگی امر سدھو سے گجومتہ تک بس کو چلایا۔ یہ 115 بسوں کا ایک نظام ہے اور ہر بس میں 150 مسافروں کی گنجائش ہے۔[5]