From Wikipedia, the free encyclopedia
لاہور میٹرو بس نظام (Lahore Metro Bus System) پاکستان کے شہر لاہور میں تیز نقل و حمل کا ایک نظام ہے۔ ترکی فرم اولاسم (Ulasim) اور نیسپاک (NESPAK) منصوبے کے مشیر ہیں۔
میٹرو بس سروس 27 کلومیٹر طویل سڑک پر مشتمل ہے، جو گجومتہ سے شاہدرہ تک ہے۔ اس سے 27 کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹے میں سمٹ آیا ہے۔۔ اس پر 27 بس اسٹیشن ہیں۔[3] اس منصوبے کی لاگت تقریبا 25 بلین پاکستانی روپیہ ہے[3] 25 دسمبر 2012ء پر مفاصلی بسوں کو آزمائشی طور پر گجومتہ سے کلمہ چوک پل تک جلایا گیا۔[4] پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے چنگی امر سدھو سے گجومتہ تک بس کو چلایا۔ یہ 115 بسوں کا ایک نظام ہے اور ہر بس میں 150 مسافروں کی گنجائش ہے۔[5]
ملک کے پہلے میٹرو بس نظام کا افتتاح 10 فروری 2013ء کو مشترکہ طور پر بدست ترکی کے نائب وزیر اعظم باقر بوزداگ (Bakir Bozdage) اور پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف ہوا۔
لاہور میٹرو بس | |
---|---|
|
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.