![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/8/85/GR-olympia-palaestra.jpg/640px-GR-olympia-palaestra.jpg&w=640&q=50)
قدیم اولمپک کھیل
From Wikipedia, the free encyclopedia
قدیم اولمپک کھیل (انگریزی: Ancient Olympic Games) (یونانی: Ὀλυμπιακοὶ ἀγῶνες، "Olympiaki agones"; (لاطینی: OLYMPIA)) قدیم یونان کے شہروں کے درمیان یونامی کھیلوں میں سے ایک ایتھلیٹک مقابلوں کا ایک سلسلہ تھا۔ انھیں یونانی اساطیر کے دیوتا زیوس کے اعزاز میں منعقد کیا جاتا تھا۔ پہلے اولمپک کھیل روایتی طور پر 776 قبل مسیح میں منعقد تصور کیے جاتے ہیں۔ [1] یہ کھیل ہر چار سال یا اولمپیاڈ میں منعقد ہوتے تھے جو تاریخ کا ایک اکائی بن گیا۔
![](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/8/85/GR-olympia-palaestra.jpg/640px-GR-olympia-palaestra.jpg)
یہ یونان میں دوسری صدی ق م میں رومن حکمرانی کے تحت آنے تک جاری رہے۔ ان کا آخری ریکارڈ شدہ جشن سن 393ء میں شہنشاہ تھیودوسیوس اول کے تحت ہوا۔ لیکن آثار قدیمہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ کھیل اس تاریخ کے بعد بھی منعقد ہوئے۔ [2][3][4] غالبا کھیلوں کا اختتام تھیودوسیوس اول کے دور میں ہوا، ممکنہ طور پر اس آتشزدگی کے نتیجے میں جس نے اولمپین زیوس کے مندر کو جلا دیا تھا۔ [5]