![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/7/7a/Abdul_Rahman_Mosque_in_March_2010.jpg/640px-Abdul_Rahman_Mosque_in_March_2010.jpg&w=640&q=50)
عبدالرحمان مسجد
From Wikipedia, the free encyclopedia
عبد الرحمان مسجد افغانستان کے دار الحکومت کابل میں واقع مسجد ہے جس کا شمار افغانستان کی بڑی مساجد میں ہوتا ہے۔ مسجد کا نام معروف تاجر حاجی عبد الرحمان کے نام پر رکھا گیا ہے۔ انھوں نے یہ مسجد تعمیر کرانی شروع کی، اس دوران میں وہ وفات پا گئے۔ اس کے بعد ان کے بیٹوں نے اس منصوبے کو جاری رکھا۔ 2001ء میں اس کی تعمیر کا کام شروع ہوا۔ اس مسجد میں 10 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے۔ اس مسجد کے اندر ایک دینی مدرسہ بھی ہے اور ایک کتب خانہ بھی ہے جس میں ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد کتب موجود ہیں۔
اجمالی معلومات عبد الرحمان مسجد, بنیادی معلومات ...
عبد الرحمان مسجد | |
---|---|
د عبد الرحمان جومات | |
![]() 2010ء میں عبد الرحمان مسجد کا ایک منظر | |
بنیادی معلومات | |
مذہبی انتساب | اسلام |
ملک | افغانستان |
تعمیراتی تفصیلات | |
نوعیتِ تعمیر | مسجد |
طرز تعمیر | مسلم فن تعمیر |
سنہ تکمیل | 2009 |
تفصیلات | |
گنجائش | 10,000 |
گنبد | 14 |
مینار | 2 |
بند کریں