From Wikipedia, the free encyclopedia
قطبِ مدینہ ضیاء الدین قطب مدینہ ضیاء المشائخ شیخ ضیاء الدین احمدقادری مہاجر مدنی سے پہچان رکھتے ہیں
کی ولادت 1294ھ بمطابق 1877ء میں پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں بمقام کلاس والا ہوئی۔
آپ کے والد کا نام شیخ عبد العظیم تھا جو ابوبکر صدیق کی اولاد میں سے ہیں۔ ان کے اجداد میں مولاناعبد الحکیم سیالکوٹی ہیں۔
ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصِل کی پھر لاہور اور دہلی میں کچھ عرصہ تحصیلِ علم کیا بالآخِر پیلی بھیت (یوپی انڈیا) میں وصی احمد محدث سوری کی خدمت میں تقریباً چار سال رہ کر علومِ دینیہ حاصِل کیے اوردورہ حدیث کے بعد سندِ فراغت حاصِل کی۔ پھر امام احمد رضا خان نے ضیاء الدین مدنی کی دستار بندی کی۔[2]
آپ نے امام اہلسنت احمد رضا خان سے بیعت بھی کی اورصرف 18 سال کی عمر میں ان سے سندِ خلافت بھی حاصل کی
ضیا الدین احمد مدنی ( مدفون :جنت البقیع۔ مدینہ منورہ) آپ قبلہ شاہ احمد نورانی صدیقی کے سسر اور مولانا فضل الرحمان مدنی کے والد بھی ہیں آپ کی حیات طیبہ مدینہ پاک میں بسر ہوٸ آپ علیہ الرحمہ مدینہ منورہ میں باقاعدگی سے میلاد الرسول ﷺ کا انعقاد فرمایاتے تھے
4 ذو الحجہ 1401ھ بمطابق 2 اکتوبر 1981ءکو وفات ہوئی آپ کی قبر اطہر مدینہ منورہ میں جنت البقیع میں زیارت گاہ خاص و عام ہے۔[3]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.