سمرقند
وسط ایشیائی قدیم تاریخی شہر / From Wikipedia, the free encyclopedia
سمرقند ازبکستان کا دوسرا سب سے بڑا شہر اور صوبہ سمرقند کا دار الحکومت ہے۔ سمرقند زمانہ قدیم سے چین اور مغرب کے درمیان شاہراہ ریشم کے وسط میں واقع اسلامی تعلیم اور تحقیق کے مرکز کے طور پر جانا جاتا رہا ہے۔ آج بھی شہر میں واقع بی بی خانم مسجد اس کی اہم ترین عمارتوں میں شمار ہوتی ہے۔
Samarqand • سمرقند | |
---|---|
ازبکستان میں سمرقند | |
متناسقات: 39°42′N 66°59′E | |
ملک | ازبکستان |
ازبکستان کے صوبے | سمرقند صوبہ |
Settled | آٹھویں صدی قبل از مسیح |
حکومت | |
• قسم | City Administration |
• Hakim (Mayor) | Erkinjon Turdimov |
رقبہ | |
• شہر | 108 کلومیٹر2 (42 میل مربع) |
بلندی | 702 میل (2,303 فٹ) |
آبادی (2018) | |
• شہر | 530,000 |
• کثافت | 4,900/کلومیٹر2 (13,000/میل مربع) |
• میٹرو | More 1,000,000 |
منطقۂ وقت | (UTC+5) |
پوسٹ کوڈ | 140100 |
ویب سائٹ | www |
سمرقند میں درجنوں خوبصورت مزار ہیں جن میں بادشاہ تیمور لنگ، ماہر فلکیات الغ بیگ اور قثم ابن عباس شامل ہیں۔ قثم جنھیں ازبکستان میں زندہ پیر کے نام سے جانا جاتا ہے وہ حضرت محمد کے چچازاد بھائی عباس کے بیٹے تھے اور اس علاقے میں انھوں نے ہی پہلے پہل اسلام سے لوگوں کو متعارف کرایا۔
"ریگستان" قدیم شہر کے مرکز میں واقع تھا۔ 2,750 سال قدیم اس شہر کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا ہے۔ سمرقند کی روٹیاں بہت مشہور ہیں اور یہاں آنے والے سیاح یہاں سے بڑی تعداد میں روٹیاں بطور تحفہ لے کر جاتے ہیں۔