پاکستانی اور بھارتی فلمی اداکارہ اور پس پردہ گلوکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
سلمہ آغا (ولادت: 25 اکتوبر 1956ء) ایک سابقہ پاکستانی نژاد برطانوی فلمی اداکارہ اور پس پردہ گلوکارہ ہیں جنھوں نے 1980ء اور 1990ء کی دہائی کے اوائل میں پاکستانی اور ہندوستانی فلموں میں گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کی تھی۔۔[2] وہ پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں اور ان کی پرورش لندن میں ہوئی۔ سلمی آغا کو بھارتی ہدایت کاروں کی جانب سے متعدد فلموں کی پیش کش کی گئی۔ ان کی پہلی فلم رومانوی نکاح (1982ء) تھی، جس میں انھوں نے مرکزی اداکارہ کی حیثیت سے اداکاری کی تھی اور خود فلموں کے متعدد گانے بھی گائے تھے۔ ان کو اسی سال (1982ء میں) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ اور فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ دونوں درجے میں نامزد کیا گیا تھا۔ سلمی آغا نے اپنی گائیکی کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ ایوارڈ جیتا۔ ان کو فلم قسم پیدا کرنے والے کی کے لیے بھی جانا جاتا ہے اس فلم میں متھن چکرورتی بھی ہیں۔[3]
سلمی آغا | |
---|---|
سلمی آغا 2011ء میں | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | کراچی، پاکستان | اکتوبر 25, 1956
رہائش | دبئی |
قومیت | برطانوی پاکستانی |
نسل | پشتون |
مذہب | اسلام |
شریک حیات | رحمت خان (طلاق شدہ) جاوید شیخ(طلاق شدہ) |
اولاد | سشا آغا (بیٹی) علی خان (بیٹا) |
عملی زندگی | |
پیشہ | گلوکاری، اداکار، فلم ساز |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، اردو ، انگریزی |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ[1] | |
درستی - ترمیم |
سلمیٰ کی پیدائش 25 اکتوبر 1956ء کو پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر کراچی میں لیاقت گل آغا اور نسرین آغا کے ہاں ہوئی تھی۔ لیاقت گل آغا کاروبار کرنے والا تاجر تھے اور ان کا تعلق امرتسر میں مقیم اردو بولنے والے مسلم پٹھان خاندان سے تھا۔ ان کی والدہ نسرین (جن کا پیدائشی نام زرینہ غزنوی تھا) پشتون موسیقار رفیق غزنوی اور انوری بائی بیگم، جو ہندوستانی سنیما کی ابتدائی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں، کی بیٹی تھی، انوری بائی بیگم نے ہیر رانجھا (1932) میں کام کیا تھا۔ زرینہ/نسرین کی پیدائش کے بعد انوری اور رفیق غزنوی کی طلاق ہو گئی اور انوری نے پھر ایک امیر ہندو تاجر سے شادی کی جس کا نام جگل کشور مہرہ تھا۔ انوری سے شادی کرنے کے لیے، جگل کشور مہرہ نے نہ صرف اپنا خاندان بلکہ اپنے مذہب کو بھی ترک کر دیا۔ وہ مسلم ہوئے اور ان کا نام احمد سلمان رکھا گیا۔ چونکہ انوری کی ایک اولاد تھی، اس وجہ سے جگل کشور مہرہ (احمد سلمان) زرینہ/نسرین کے والد بن گئے۔[4][5]
جوگل کشور مہرہ ہندوستانی اداکار راج کپور، شمی کپور اور ششی کپور کے پہلے کزن تھے، کیونکہ راج کپور، شمی کپور اور ششی کپور کی والدہ، رامسارنی کپور، جوگل کشور مہرہ (سلمان احمد) کے والد کی بہن تھیں۔[6][7]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.