From Wikipedia, the free encyclopedia
سری/شری دیوی کپور (پیدائش: شری اماینگر ایاپن؛ 13 اگست 1963ء– وفات: 24 فروری 2018ء) بھارتی فلمی اداکارہ تھیں، جنھوں نے تمل، ملیالم، تیلگو، کنڑ اور ہندی فلموں میں کام کیا [7]۔ انھیں بھارتی سینما کی پہلی لیڈی سُپر اسٹار کا خطاب دیا گیا [7][8]۔ سری دیوی نے چار بار فلم فئیر اعزاز حاصل کیا، اس کے علاوہ نندی ایوارڈ، تمل ناڈواسٹیٹ فلم فیئر ایوارڈ، کیرالہ اسٹیٹ فلم ایوارڈ اور تین بار جنوبی فلم فیئر ایوارڈ جیتا ، فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی جیتا [9] [10] [11] ۔ 1980ء و 1990ء کے دہائی میں سری دیوی سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکارہ تھیں اور انھیں اس دور کی سب سے مقبول اداکارہ مانا جاتا تھا [12]۔ 2013ء میں بھارتی حکومت نے انھیں پدم شری اعزاز سے نوازا۔
سری دیوی | |
---|---|
(تیلگو میں: శ్రీదేవి)،(تمل میں: ஸ்ரீதேவி) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Shree Amma Yanger Ayyapan) |
پیدائش | 13 اگست 1963ء [1] شیوکاشی [2] |
وفات | 24 فروری 2018ء (55 سال)[3][4] دبئی [5] |
وجہ وفات | غرق |
طرز وفات | حادثاتی موت |
رہائش | ممبئی |
شہریت | بھارت [2] |
شریک حیات | بونی کپور (1996–24 فروری 2018) متھن چکرابرتی (1985–1988) |
اولاد | جھانوی کپور [6]، خوشی کپور [6] |
تعداد اولاد | 2 |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم اداکارہ ، فلم ساز |
مادری زبان | تمل ، تیلگو |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، تیلگو ، تمل ، انگریزی ، ملیالم ، کنڑ زبان |
کارہائے نمایاں | Chandni ، انگلش ونگلش |
اعزازات | |
فنون میں پدم شری (2013) اسٹارڈسٹ ایوارڈ برائے عمدہ ڈراما اداکارہ (برائے:انگلش ونگلش ) (2013) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ - تیلگو (برائے:کشانا کشانم ) (1992) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:لمحے ) (1992) نندی اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:کشانا کشانم ) (1991) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:چال باز ) (1990) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ - تمل (برائے:مینٹم کوکیلا ) (1982) ریاست کیرلا ایوارڈ برائے عمدہ بچی فن کار (برائے:پوم بھٹہ ) (1971) | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
سری دیوی کی پیدائش 13 اگست 1963 کو بھارتی ریاست تمل ندو کے ضلع شیوکاشی کے گاؤں مینم پتی میں ہوئی تھی [13]۔ ان کے والد تمل اور والدہ تیلگو تھیں جن کے نام ایاپن اور راجیشوری تھے [14] [15][16][17]۔ ان کے والد پیشے سے ایک وکیل تھے۔ ان کی ایک بہن اور دو سوتیلے بھائی بھی ہیں [18][19]۔ 1996 میں سری دیوی نے فلمساز و ہدایتکار بونی کپور سے شادی کی۔ جن سے ان کی جھانوی اور خوشی نام کی دو بیٹیاں ہیں۔
سری دیوی نے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز محض چار سال کی عمر میں 1967 میں تمل فلم کندن کرونئی سے کیا تھا [20]، اسی طرح انھوں نے نوجوان موروگا کا کردار تھونائیون میں ادا کیا [21]۔ انھوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ تیلگو اور ملیالم فلموں میں کام کیا تھا۔ اس کے علاوہ انھوں نے تمل، تلگو، ملیالم اور ہندی فلموں میں اداکاری کی۔ 1970 میں پہلی تیلگو فلم ماں ننا نردوشی میں اداکاری کی [22]۔ سری دیوی نے سال 1975 میں فلم 'جولی' سے ہندی فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اداکاری شروع کی۔ ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔ فلم شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی،انھوں نے اس کے بعد متعدد تمل اور تلگو زبان میں بننے والی فلموں جن میں موندرو مودیچا اور دیگر شامل ہیں میں کام کیا اور مداحوں کے دل موہ لیے۔
جنوبی بھارت میں کام کرنے کے بعد سری دیوی نے 1972 میں بطور بچی اداکار ہ کے طور پر بالی ووڈ فلم رانی میرا نام میں کام کیا اور اپنے ہندی فلمی کیریئر کا آغاز کیا[23]۔ اس کے بعد فلم جولی میں لکشمی کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کیا [24]۔
سری دیوی نے سال 1979 میں ہندی فلم 'سولہواں سال' میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اسی کی دہائی کو ہندی فلموں میں اداکارہ کے طور پر ’’سری دیوی کی دہائی ’’ کہا جاتا ہے۔ انھوں نے ہمت والا، تحفہ، مسٹر انڈیا، چاندنی اور نگینہ جیسی کامیاب فلمیں دیں۔ اسی دوران انھیں لیڈی سُپر اسٹار کہا جانے لگا۔ انھیں سب سے زیادہ مقبولیت 1983 کی فلم ہمت والا سے ملی۔ جتیندرا اور سری دیوی نے مل کر ایک کے بعد سپر ہٹ جیسے ہمت والا، تحفہ، جسٹس چودھری اور موالی جیسی فلموں میں کام کیا۔ سری دیوی نے 1998 سے 2011 کے درمیان ٹیلی ویژن پر 'جینا اسی کا نام ہے'، 'مالینی ائیر' اور 'کابوم' جیسے سیریل میں کام کیا۔
سال 1997 میں فلم 'جدائی' کے بعد سے سری دیوی 15 سالوں کے لیے فلمی دنیا سے دور ہو گئیں اور پھر نظر آئیں سال 2012 میں فلم 'انگلش ونگلش' میں، یہ فلم بھی سپرہٹ رہی۔ سال 2013 میں بھارتی حکومت نے انھیں پدم شری کے ایوارڈ سے نوازا۔ سری دیوی اب تک پانچ فلم فیئر ایوارڈز حاصل کیے۔ سال 2017 میں سری دیوی کی فلم 'مام' ریلیز ہوئی تھی۔ سری دیوی نے فلمی دنیا کا لمبا سفر کیا اور مام ان کی 300 ویں فلم تھی۔ مام سری دیوی کی آخری فلم تھی۔ لیکن 2018ء میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ میں بھی انھوں نے خصوصی کردار نبھایا ہے۔
شری دیوی 24 فروری 2018ء کو دبئی میں حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث 54 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔[25]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.