زکات
اسلام میں مذہب واجبات یا ٹیکس کے طور پر خیرات دینے کی شکل / From Wikipedia, the free encyclopedia
زکوٰۃ اسلام کے پانچ ارکان میں سے ايک اہم رکن ہے، جس کی فرضیت کا انکار کرنا کفر کے زمرے میں آتا ہے۔ اس کے لغوی معنی پاکیزہ کرنا یا پروان چڑھانا ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد غریبوں کی مدد، معاشرتی فلاح و بہبود میں صاحب ثروت لوگوں کا حصہ ملانا اور مستحق لوگوں تک زندگی گزارنے کا سامان بہم پہنچانا ہے۔
زمرہ جات | |
| |
|
اسلام کا تیسرا اہم رکن ہے۔ زکواۃکے معنی پاکیزگی اور بڑھنے کے ہیں۔
پاکیزگی سے مراد اللہ تعالٰی نے ہمارے مال و دولت میں جو حق مقرر کیا ہے اس کو خلوص دل اور رضامندی سے ادا کیا جائے۔ نشو و نما سے مراد حق داروں پر مال خرچ کرنا اپنی دولت کو بڑھانا ہے، جس سے مال میں برکت پیدا ہوتی ہے۔
دینی اصطلاح میں زکواۃ ایسی مالی عبادت ہے جو ہر صاحب نصاب مسلمان پر اپنے مال کا چالیسواں حصہ یعنی ڈھائی پرسینٹ نکالنا فرض ہے۔ اور اسے نادار، غریب، یتیم اور مستحقین کو ادا کیا جائے۔