From Wikipedia, the free encyclopedia
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز، ہدایت کار اور کہانی نویس۔ انھیں بھارتی ٹی وی کی مشہور اساطیری سیریل ’رامائن‘ کی تخلیق پر بہت شہرت حاصل ہوئی تھی۔
رامانند ساگر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 29 دسمبر 1917ء [1][2] لاہور |
وفات | 12 دسمبر 2005ء (88 سال)[1][2] ممبئی [3] |
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | سری پرتاب کالج |
پیشہ | فلم ہدایت کار ، منظر نویس ، فلم ساز ، مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | اردو [4] |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
رامانند ساگر نے اپنے کیرئر کا آغاز بطور فلم ٹیکنیشن کیا تھا اور ممبئی کی فلم نگری میں ترقی کرتے کرتے وہ ایک کہنہ مشق فلمساز بن گئے تھے۔ رامانند نے پچیس سے زیادہ فلمیں اور ایک درجن سے زیادہ ٹی وی ڈرامے بنائے۔ ان کی چند یادگار فلموں میںانسانیت، کوہ نور، پیغام، گھونگھٹ، زندگی، آنکھیں، للکار، آرزو، گیت اور بغاوت کے نام آتے ہیں۔
انھوں نے ساگر جی کے ساتھ فلم’سلمٰی‘ میں کام کیا۔ جس میں ہیروئین پاکستانی اداکارہ سلمی آغا اور ہیرو راج ببر تھے۔ اس فلم کے نغمے حسن کمال نے ہی لکھے تھے۔
ساگر کو اردو زبان سے بہت لگاؤ تھا۔ وہ ایک اچھے ناول نگار اور افسانہ نگار بھی تھے۔ برصغیر کی تقسیم پر بھی رامانند ساگر نے ایک ناول’ اور انسان مر گیا ‘ لکھا۔ اس کے علاوہ ان کے کئی افسانے اردو کے رسائل اور جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ ممبئی میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.