دہلی کے وزرائے اعلیٰ کی فہرست
بھارتی دارالحکومت دہلی علاقے کا سربراہ حکومت / From Wikipedia, the free encyclopedia
دہلی کا وزیر اعلیٰ وہاں کا سربراہ حکومت ہوتا ہے۔ آئین ہند کے مطابق دہلی کا گورنر ازروئے قانون دہلی کا سربراہ ہوتا ہے مگر درحقیقت دہلی کی حکمرانی وزیر اعلیٰ کی ہوتی ہے۔ دہلی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے بعد زیادہ نششتیں جیتنے والی پارٹی کو گورنر جنرل مدعو کرتا ہے اور حکومت تشکیل دینے کی دعوت دیتا ہے۔ گورنر کے مشورہ پر صدر بھارت وزیر اعلیٰ اور کابینہ نامزد کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ اور کابینہ اسمبلی کو جوابدہ ہوتے ہیں۔ دہلی کی حکومت کی مدت پانچ برس ہے جس کے بعد پھر سے انتخابات ہوتے ہیں۔ 1952ء سے اب تک دہلی نے 7 وزرائے اعلیٰ کا دور دیکھا ہے۔ سب سے پہلے انڈین نیشنل کانگریس کے چودھری براہم پرکاش دہلی کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ مگر ان کے بعد یہ عہدہ 37 برسوں کے لیے ختم کر دیا گیا۔ 1993ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مدن لال کھورانا نے دہلی کی وزارت اعلیٰ کا حلف لیا۔ ء میں شیلا دکشت کا 15 سالہ دور شروع ہوا۔ وہ بھارتی خواتین وزرائے اعلیٰ میں سب سے زیادہ مدت تک گدی نشین رہنے والی وزیر اعلیٰ ہیں۔[1] شیلا دکشت کا عہد ختم ہوا اور عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال نے محض 49 دنوں کے لیے دہلی کی حکومت سنبھالی جس کے بعد انھوں نے استعفی دے دیا اور دہلی میں صدر راج نافذ ہو گیا۔فروری 2015ء میں عام آدمی پارٹی کو عوام نے دوبارہ حکومت بنانے کا موقع دیا اور تب سے کیجریوال دہلی کے وزیر اعلیٰ ہیں۔
وزیر اعلیٰ دہلی | |
---|---|
تاسیس کنندہ | چودھری براہم پرکاش |
ویب سائٹ | Delhi Government |