From Wikipedia, the free encyclopedia
امریکا کے معروف کارٹونسٹ اور ’ٹام اینڈ جیری ‘ جیسے معروف کرداروں کے خالق۔ باربیرا کی پرورش نیویارک بروکلن میں ہوئی تھی اور انھوں نے بینک میں ملازمت سے اپنے کریئر کا آغازکیا تھا۔
جوزیف باربیرا | |
---|---|
(انگریزی میں: Joseph Roland Barbera) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 24 مارچ 1911ء [1][2][3][4][5][6][7] نیویارک شہر [8] |
وفات | 18 دسمبر 2006ء (95 سال)[9][2][6][10][11] لاس اینجلس [12] |
مدفن | قبرستان فارسٹ لان میموریل پارک |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
تعداد اولاد | 4 |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ایراسمس ہال ہائی اسکول |
پیشہ | فلم ساز ، فلم ہدایت کار [13]، اینی میٹر ، منظر نویس ، ایگزیکٹو پروڈیوسر ، ٹی وی پروڈیوسر ، پروڈوسر [14] |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [15] |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
باربیرا اپنے بہترین کرداروں کے سبب زندہ و جاوید رہیں گے
تاہم ان کے تیار کیے گئے کافی خاکے مشہور ہوئے اور اخباروں میں کارٹون کی حیثیت سے انھیں کافی شہرت ملی۔ یہی شوق انھیں اینیمیشن کی طرف لے جانے کا سبب بننا۔
1937 میں ایم جی ایم سٹوڈیو میں باربیراکی ملاقات ہانہ سے ہوئی تھی۔ دونوں نے’ پس گیٹس دی بوٹ، نامی بلی اور چوہے کا کردار تیار کیا جو بعد میں ’ٹام اینڈ جیری‘ کے نام سے بہت مشہور ہوا۔
اس جوڑی کی سترہ برس کی شراکت کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس کردار کو چودہ باراکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا اور سات بار اسے انعام ملا۔
اسی جوڑي نے سنہ 1969 میں اسکوبی - ڈو نامی کردار کی تخلیق کی جو بہت مقبول ہوا۔ یہ کردار مستقل سترہ برسوں تک ٹیلی ویژن پر چھایا رہا جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔
سنہ 1957 میں ولیم ہانہ نے ایم جی ایم سٹوڈیو کو خیر باد کہہ دیا اور دونوں نے ہانہ - باربیرا کے نام سے نئی کمپنی تشکیل دی اور اس کے بعد اس جوڑی نے اینیمیشن کی دنیا کو ایک سے ایک شاہکار دیے۔
اس جوڑی نے تین سو سے زائد کارٹونز کی تخلیق کی تھی جو آدھے گھنٹے کے تین ہزار سے زیادہ شوز میں دکھائے گئے۔
ویکی ذخائر پر جوزیف باربیرا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.