بھاٹہ
تحصیل گوجر خان کا ایک گاؤں From Wikipedia, the free encyclopedia
تحصیل گوجر خان کا ایک گاؤں From Wikipedia, the free encyclopedia
بھاٹہ، تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی، پنجاب، پاکستان میں مندرہ بھاٹہ روڈ کے وسط میں واقع ہے۔ گاؤں بھاٹہ تحصیل گوجر خان اور تحصیل کلرسیداں کو تقسیم کرتا ہے۔ گاؤں بھاٹہ موضع بھاٹہ میں آتا ہے۔
بھاٹہ Bhata | |
---|---|
گاؤں اور ڈاک خانہ | |
سرکاری نام | |
متناسقات: 33°25′7″N 73°18′5″E | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب، پاکستان |
ضلع | راولپنڈی |
تحصیل | گوجرخان |
یونین کونسل | نور دولال |
تھانہ | مندرہ |
آبادی (2022) | |
• کل | 4,202 |
زبانیں | |
• مقامی زبان سرکاری زبان | پوٹھوہاری اردو |
منطقۂ وقت | PST (UTC+5) |
ڈاکخانہ ضابطہ | 47670 |
ٹیلی فون کوڈ | 0513 |
یہ گاؤں جی ٹی روڈ، مندرہ سے 8 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
بھاٹہ میں لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے پرائمری اور ہائی مدارس موجود ہیں۔ بنیادی مرکز صحت، بجلی، ٹیلی فون، واٹر سپلائی کی سہولت دستیاب ہے۔ تمام گلیاں پختہ ہیں۔ بھاٹہ میں پانچ مساجد اور دینی مدارس بھی موجود ہیں۔ زیادہ تر لوگ سرکاری ملازمین ہیں جیسے اساتذہ، پنجاب پولیس (پاکستان)، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، پٹواری، ٹریفک پولیس وغیرہ۔
بھاٹہ ایک تاریخی گاؤں ہے۔ بھاٹہ کو 1380ء یا 1400ء کے درمیان آباد کیا گیا۔ یہاں پر چھ سو سال پرانا قبرستان اور مسجد موجود ہے۔بھاٹہ کے مغرب کی جانب کچھ فاصلے پر تاریخی قبرستان سرداران گکھڑاں ہے جس کا مکمل رقبہ تقریبا اسی کنال تھا سلطان زاہدی گکھڑ بن سلطان ملک فرنسیہ گکھڑ کی قبر کالی خانقاہ کے قبرستان سے مشہور ہے اور ان کے دو بہادر سپوت بھائیوں شیر خان گکھڑ و فتح خان گکھڑ کی قبور قلعہ نما چار دیواری میں ہیں جو یہاں اسودہ خاک ہیں۔ قبرستان کی چاردیواری کی مغربی اندرونی دیوار پر تین محرابیں ہیں درمیانی محراب بڑی اور دائیں بائیں والی قدرے چھوٹی ہیں چاروں کونوں پر گول برج ہیں۔چار دیواری مشرق کی جانب سے مکمل طور پر گر چکی ہے اور شمال اور جنوب کے اطراف سے نصف گری ہوئی ہے۔ 1580ء میں سلیمان خان نے بھاٹہ کو صحیح معنوں میں آباد کیا۔ سلیمان خان کی آمد کے بعد یہاں پر جنجوعہ راجپوت خاندان آباد ہیں۔
گاؤں بھاٹہ مندرہ بھاٹہ روڈ پر واقع ہے۔[1] جو گوجر خان شہر سے تقریبا 18 کلومیٹر ، راولپنڈی - اسلام آباد سے تقریبا 45 کلومیٹر، جی ٹی روڈ (قومی شاہراہ 5) مندرہ سے 8 کلومیٹر، روات سے 22 کلومیٹر، کلر سیداں اور کہوٹہ سے تقریبا 16 کلومیٹر دور ہے۔
بھاٹہ میں گھومنے پھرنے کے بہت سے طریقے ہیں، جن میں پبلک ٹرانسپورٹ، بسیں، مختلف قسم کی نجی کرائے کی گاڑیاں بشمول وین، کاریں، ٹیکسیاں اور آٹو رکشہ، موٹر سائیکلیں اور ٹریکٹر شامل ہیں۔
مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن اور گوجرخان ریلوے اسٹیشن نزدیک ترین ریلوے اسٹیشن ہیں۔
نیو اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈا بھاٹہ سے70 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔
بھاٹہ کو چکوال اور راولپنڈی والی سائیڈ سے ایم 2 موٹروے (پاکستان) اسلام آباد اور لاہور براستہ مندرہ چکوال روڈ سے بلکسر انٹرچینج اور کلر کہارانٹرچینج سے ملاتی ہے۔ موٹروے چھ لینوں پر مشتمل ہیں۔
بھاٹہ پوٹھوہار گوجر خان کے دل کے قریب سطح مرتفع پوٹھوہار میں واقع ہے۔
آس پاس کے مقامات سے فاصلہ | ||||
---|---|---|---|---|
ترتیب | نام | فاصلہ (کلومیٹر) | سڑک کا نام | سفر کا وقت |
1 | راولپنڈی | 45 | چوک پنڈوری | 1 گھنٹہ 10 منٹ |
2 | راولپنڈی | 50 | مندرہ جی ٹی روڈ | 1 گھنٹہ 23 منٹ |
3 | اسلام آباد | 50 | اسلام آباد ہائی وے | 1 گھنٹے 07 منٹ |
4 | گوجر خان | 23 | مندرہ جی ٹی روڈ | 36 منٹ |
5 | نیو اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈا | 70 | صدر، راولپنڈی | 1 گھنٹے 40 منٹ |
6 | کلر سیداں | 15 | چوک پنڈوری | 22 منٹ |
7 | کہوٹہ | 24 | چوک پنڈوری | 44 منٹ |
پی ٹی سی ایل لینڈ لائن ٹیلی فون کا مرکزی نیٹ ورک فراہم کرتا ہے۔ بہت سے آئی ایس پیز اور پاکستان میں کام کرنے والی تمام بڑی موبائل فون اور وائرلیس کمپنیاں بھاٹہ میں خدمات فراہم کرتی ہیں۔
پوٹھوہاری بھاٹہ کی اہم اور سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ دیگر زبانیں جو بولی جاتی ہیں ان میں اردو ، پنجابی، پشتو اور انگریزی شامل ہیں۔
بھاٹہ کی تمام آبادی مسلمان ہے۔ اور یہاں پر کوئی غیر مسلم آباد نہیں ہیں۔
مذہب | ||||
---|---|---|---|---|
مذہب | ||||
اسلام | 100% |
کرکٹ, والی بال، فٹ بال اور گھڑ دوڑ بھاٹہ کے نوجوانوں میں خاصے مقبول کھیل ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.