بھارت کی خواتین وزرائے اعلی
From Wikipedia, the free encyclopedia
بھارت کی خواتین وزرائے اعلیٰ کی تعداد اب تک 16 رہی ہے۔ فی الحال ممتا بنرجی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ہیں۔ بھارت کی کل 13 ریاستوں نے خواتین کو وزیر اعلیٰ بننے کا موقع دیا ہے جن میں تین ریاست-دہلی، تمل ناڈو اور اترپردیش نے دو خواتین وزرائے اعلیٰ منتخب کیے ہیں۔ 5 خواتین وزرائے اعلیٰ انڈین نیشنل کانگریس، 4 بھارتیہ جنتا پارٹی اور 2 آل انڈیا انا ڈراوڈا منیترا کژگم پارٹی سے تعلق رکھتی ہیں۔
آئین ہند کی رو سے کمہوریہ ہند کی تمام ریاستوں اور یونین علاقوں کی سربراہ حکومت وزیر اعلیٰ ہوتا ہے۔ ازروئے قانون گورنر سربراہ ہوتا ہے مگر درحقیقت عاملہ کا اختیار وزیر اعلیٰ کے پاس ہوتا ہے۔ ودھان سبھا کے انتخابات کے گورنر اکثریت والی پارٹی کو حکومت تشکیل کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ گورنر وزیر اعلیٰ اور کابینہ کو نامزد کرتا ہے جو اسمبلی کو جواب دہ ہوتے ہیں۔[1]