بھارت میں شرح خواندگی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک کلید ہے،[2] اور بھارتی شرح خواندگی 73% (2011ء کی مردم شماری کے مطابق) حالیہ جائزوں کے مطابق 80% ہو چکی ہے۔[3] شرح خواندگی برطانوی راج کے 1947ء میں خاتمے کے وقت صرف 17% تھی۔[4][5] اگرچہ موجودہ شرح اس وقت کے کی شرح خواندگی سے چھ گنا زیادہ ہے لیکن، یہ موجودہ دنیا کی اوسط 86.3% شرح خواندگی سے کم ہے۔ سرکاری پرگراموں کے باوجود، بھارت کی شرح خواندگی میں صرف "سست رفتاری" سے اضافہ ہوا ہے۔۔[6] 2011ء کی مردم شماری نے، سال 2001–2011 کے دوران میں شرح خواندگی میں 9.2% اضافے کی نشان دہی کی، جو اس سے پچھلی دہائی کی شرح نمو سے کم ہے۔ 1990ء کے ایک پرانے جائزے کے مطابق بھارت کو عالمگیر شرح خواندگی سے مطابقت 2060ء میں جا کر پوری ہو گی۔[7]

Thumb
2011ء کی مردم شماری کے مطابق بھارت میں شرح خواندگی[1]

بھارت میں شرح خواندگی کے معاملے میں وسیع جنسی تفاوت پایا جاتا ہے: مؤثر خواندگی کی شرح (7 سال یا اس سے اوپر کی عمر) 2011ء میں 80.9% مرد اور 64.60% خواتین خواندہ تھیں۔[8] خواتین میں شرح خواندگی کی اس کمی نے بھارت میں خاندانی منصوبہ بندی اور آبادی کے استحکام کی کوششوں پر ڈرامائی طور پر منفی اثر ڈالا ہے۔[9] 2011ء کی مردم شماری میں 2001-2011ء کے درمیان میں خواتین میں خواندگی کی شرح میں اضا‌ضہ (11.8%) رہا جب کہ اسی دوران میں یہ اضافہ مردوں میں (6.9%) رہا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صنفی فرق میں کمی واقع ہو رہی ہے۔[10]

پڑوسی ممالک سے تقابل

مندرجہ ذیل جدول میں بھارت اور اس کے پڑوسی ممالک کی 2015ء کے مطابق شرح خواندگی دی کئی ہے۔[11] بالغان کی شرح خواندگی میں 15 سال سے اوپر کے افراد شامل ہیں جب کہ، نوجوانوں کی شرح خواندگی والے گروہ میں 15–24 سال تک کی عمر کے افراد شامل ہیں (یعنی نوجوان بالغان کا ذیلی حصہ ہے)۔

دیگر معلومات ملک, بالغان میں شرح خواندگی ...
ملک بالغان میں شرح خواندگی نوجوانوں میں شرح خواندگی
عمر 15–24
چین 96.4% (2015)[11] 99.7% (2015)[12]
سری لنکا 92.6% (2015)[13] 98.8% (2015)[14]
میانمار 93.1% (2015)[15] 96.3% (2015)[16]
World Average 86.3% (2015)[17] 91.3% (2015)[11]
بھارت 72.1% (2015)[18] 90.2% (2015)[18]
نیپال 64.7% (2015) 86.9%(2015)[19]
بنگلہ دیش 61.5% (2015) 83.2% (2015)[20]
پاکستان 58.5% (2015)[21] 74.8% (2015)[22]
بند کریں

خواندگی میں بہتری

برطانوی دور

برطانوی ہندوستان میں شرح خواندگی سے متعلق یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ اس میں بلحاظ،: جنس، مذہب، ذات اور رہائشی ریاست،[23] وغیرہ کے حساب سے فرق ہے۔:

دیگر معلومات 1901ء کی مردم شماری – شرح خواندگی, مرد % ...
1901ء کی مردم شماری – شرح خواندگی مرد % خواتین %
مدراس11.90.9
بمبئی11.60.9
بنگال10.40.5
بہار8.50.3
آسام6.70.4
پنجاب6.40.3
متحدہ صوبے5.70.2
مرکزی صوبے5.40.2
بند کریں

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.