From Wikipedia, the free encyclopedia
معجم سلطانی ہند (انگریزی: The Imperial Gazetteer of India) ہندوستان سے متعلق ایک حوالہ جاتی معجم اور شہروں کی تفصیل کی بابت ایک اطلس ہے۔ اِس کو ہندوستان میں برٹش راج کی ایک مستند ترین کتاب خیال کیا جاتا ہے، جو متحدہ ہندوستان کی ہر نوابی ریاست، ہر شہر، ہر قصبہ سے متعلق معلومات اور تفصیل پر مشتمل ہے۔
برٹش راج کے زمانہ میں ہندوستان کے تمام شہروں، قصبوں کو انگریزی حروفِ تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیا گیا ہے۔ کتاب 24 جلدوں پر مشتمل ہے جبکہ پچیسویں جلد اشاریہ ہے۔1908ء، 1909ء اور 1931ء والے مطبوعہ نسخوں میں کتاب کی پہلی چار جلدیں دائرۃ المعارف (انسائیکلوپیڈیا) میں تشکیل دی گئیں تھیں، جن میں ہندوستان کا جغرافیہ، تاریخ، معیشت، ذراعت سے متعلق تفصیل سے لکھا گیا تھا۔ اِن تینوں طباعتی نسخوں (ایڈیشنز) میں شہروں سے متعلق تفصیلات کل 20 جلدوں میں لکھی گئیں۔
معجم سلطانی ہند کا پہلا ایڈیشن ولیم ولسن ہنٹر کی ادارت میں 9 جلدوں میں 1881ء میں شائع ہوا۔ دوسرا ایڈیشن 1885ء سے 1887ء کے وسطی زمانہ میں شائع ہوتا رہا، یہ ایڈیشن 14 جلدوں پر مشتمل تھا۔ 6 فروری 1900ء کو مدیر ولیم ولسن ہنٹر اکا انتقال ہوا تو اِس کی ادارت ہربرٹ ہوپ رزلے، ولیم سٹیوینسن مئیر، رچرڈ برن اور جیمز سدرلینڈ کاٹن نے مشترکہ طور پر انجام دی۔ یہ تیسر ایڈیشن جو مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ تھا، 1908ء میں 26 جلدوں میں کلارینڈن پریس، آکسفورڈ سے شائع ہوا۔1931ء میں دوبارہ 26 جلدوں میں چوتھا ایڈیشن شائع ہوا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.