برقناطیسی اشعاع (electromagnetic radiation) دراصل نوریہ (photon) پر مشتمل ہوتی ہیں جن کو برقناطیسی امواج (electromagnetic waves) بھی کہا جاتا ہے۔ ان میں ذرات اور امواج کی خصوصیات بیک وقت پائے جاتے ہیں: انکسار (diffraction) اور تداخل (interference) موجوں (لہروں) کی خاصیتیں ہیں جبکہ کومپٹن اثر (Compton scattering effect) اور ضیا برقی اثر (photoelectric effect)) ذرے کی خاصیتیں ہیں۔ روشنی کی لہریں بھی برقناطیسی نوعیت کی ہوتی ہیں اور بالکل اسی طرح کی ہوتی ہیں جس طرح کی ایکس شعاع اور ریڈیوTV کی لہریں . ان میں فرق صرف توانائی کا ہوتا ہے۔ ان سب کی رفتار بالکل برابر ہوتی ہے لیکن ان کا تعدد (frequency) مختلف ہوتا ہے۔ تعدد زیادہ ہونے کا مطلب ہے زیادہ توانائی اور چھوٹی طول موج جبکہ تعدد کم ہونے کا مطلب ہے کم توانائی اور بڑی طول موج۔
فوٹون کی توانائی E اور تعدد (فریکوئنسی) v کا تعلق اس مساوات سے واضح ہوتا ہے