برقی رو
باردار ذرات کا بہاؤ / From Wikipedia, the free encyclopedia
برقی رو (electric current) سے مراد بار دار ذرات (charged particles) کا بہاؤ یا بار دار ذرات کے بہاؤ کی شرح (rate) ہوتی ہے۔
بار دار ذرات سے مراد برقیہ (electron) اور آئن (ions) وغیرہ ہیں۔
اجمالی معلومات برقی سکونیات, مقناطیسی سکونیات ...
بند کریں
:
کسی نقطہ یا علاقہ میں سے برقی بار (electric charge) کے بہاؤ کی شرح کو برقی رو (electric current) کہتے ہیں۔ جب کسی علاقے میں برقی بار (electric charge) کا گذر یا بہاؤ ہو تو اس صورت میں یہ کہا جائے گا کہ برقی رو موجود ہے۔ برقی دوران (electric circuits) میں یہ برقی بار، برقیہ (electron) پر ہوتا ہے جو برقی تار میں سے حرکت کر رہے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ برقی رو کی دو اور صورتوں میں برق پاشیدہ (electrolyte) میں آئنز(ions) کا بہاؤ اور برقی بار والے پلازما (plasma) کا بہاؤ شامل ہے۔ بین الاقوامی نظام اکائیات میں برقی رو کی اکائی ایمپیئر ہے۔