From Wikipedia, the free encyclopedia
ایڈورڈ سنوڈن (Edward Joseph Snowden) امریکی ادارے قومی سلامتی کارندگی میں ٹھیکے پر ملازم تھا۔ وجہ شہرت سیٹی پھونکا ہے جب اس نے امریکی خفیہ برقی نگہداری اور جاسوسی پروگرامنگ بنام پرزم نگہداری پروگرامنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔[4]
ایڈورڑ سنوڈن | |
---|---|
(انگریزی میں: Edward Snowden) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Edward Joseph Snowden) |
پیدائش | 21 جون 1983ء شہرِ الزبتھ, ریاستہائے متحدہ امریکا |
رہائش | ہوائی. نامعلوم |
قومیت | امریکی |
استعمال ہاتھ | بایاں [1] |
رکن | فری یونیورسٹی آف برلن |
عارضہ | مرگی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | یونیورسٹی آف لیورپول |
پیشہ | منتظم نظامی |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [2]، فرانسیسی [3] |
ملازمت | بوز ایلن ہملٹن |
وجہ شہرت | پرزم سیٹی پھونکا |
الزام | چوری جاسوسی |
اعزازات | |
سیم ایڈمز ایوارڈ (2013) | |
نامزدگیاں | |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
2003ء میں امریکی فوج میں بھرتی ہوا مگر دونوں ٹانگیں تڑوا بیٹھا۔ پھر قومی سلامتی کارندگی میں محافظ بھرتی ہوا۔
2013ء میں سنوڈن نے گارجین کے اخبار نویس گلن گرینوالڈ کو پیغام بھیجا کہ اس کے پاس امریکی جاسوسی کے بارے میں مواد ہے مگر وہ صرف پی جی پی کے ذریعہ انکرپشن طریقہ سے برقی رابط قائم کرنا چاہتا ہے۔ گرینوالڈ اس ٹیکنالوجی سے نابلد تھا، چنانچہ گرینوالڈ کی جہالت کی وجہ سے رابطہ میں بہت تاخیر ہوئی۔ تنگ آ کر سنوڈن نے مواد صحافی لارا پوئیڑس کو بھیجا جو اس ٹیکنالوجی سے واقف تھی۔ پوئیٹرس کے ذریعہ مواد گرینوالڈ کو ملا۔[5] سنوڈن نے واشنگٹن پوسٹ کو بھی مواد پہنچایا۔ پرزم بارے 41 صفحات پر مشتمل مواد ان کے حوالے کیا۔ دونوں اخباروں نے امریکی سرکار سے رابطہ کیا اور ابتداً صرف دو تین صفحات شائع کرنے کی جراءت کر سکے۔[6] بھانڈا پھوٹنے کے بعد سنوڈن ہوائی سے ہانگ کانگ چلا گیا جہاں اس نے گریندوالڈ سے ملاقات کی۔ امریکی حکام نے سنوڈن پر جاسوسی کی فردِ جرم عائد کرتے ہوئے اس کا گزرنامہ منسوخ کر دیا۔ تاہم سنوڈن ہانگ کانگ سے ماسکو فرار ہو گیا، جہاں اس نے کئی ممالک میں سیاسی پناہ کی درخواستیں داغ دیں۔ امریکا نے تمام ممالک کو ڈرا دھمکا کر فرار کے فضائی راستے بند کر دیے۔ سنوڈن نے روس میں عارضی پناہ کی درخواست کی جس پر امریکی حکومت نے روس کو بذریعہ خط یقین دلایا کہ سنوڈن کو وطن واپسی پر نہ ہی اذیت دی جائے گی اور نہ ہی سزائے موت، اس لیے پناہ کی درخواست مسترد کی جاوے۔[7] تاہم روسی صدر پیوٹن نے بیان میں کہا کہ روس کبھی کسی کو دوسرے ملک کے حوالے نہیں کرتا اور نہ کسی نے کسی کو کبھی روس کے حوالے کیا ہے۔ بالآخر روس نے جولائی 2013ء میں ایک سال کی عارضی پناہ دے دی اور سنوڈن ماسکو ہوائی اڈا سے نامعلوم منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔
14 جون 2013ء کو وائرڈ نے پی جی پی کا استعمال کرتے ہوئے ایک انکرپٹڈ پیغام سنوڈن کے نام شائع کیا۔[8]
” | I don't want to live in a society that does these sort of things … I do not want to live in a world where everything I do and say is recorded. That is not something I am willing to support or live under. | “ |
—Edward Snowden، speaking to The Guardian in June 2013[4] |
کرسمس 2013ء پر اسنوڈن نے برطانوی دورنما پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی اور برطانوی جاسوسی ایک عالمی خطرہ ہے اور یہ اورویلی دنیا کے نقشہ سے بھی گھناونا ہے۔[12] سنوڈن نے بیان میں یہ بھی کہا کہ وہ جیت چکا ہے۔
بولیویا کے صدر Evo Morales سرکاری دورے کے بعد روس سے واپس اپنے ملک جا رہے تھے۔ ان کا ہوائی جہاز ویانا میں زبردستی اتروا لیا گیا کیونکہ یہ شک ہو گیا تھا کہ اس طیارے میں اسنوڈن بھی سفر کر رہا ہے۔ تاہم جب تلاشی لینے پر اسنوڈن نہیں ملا تو صدر کو اپنا سفر جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔[13]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.