ارفع کریم
پاکستانی کمپیوٹر پروگرامر / From Wikipedia, the free encyclopedia
ارفع کریم (2 فروری 1995ء – 14 جنوری 2012ء) ایک پاکستانی طالبہ اور غیر معمولی ذہین بچی تھی، جو 2004ء میں محض نو سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (ایم سی پی) بن گئی، جب کہ دس سال کی عمر میں پائلٹ کا اجازت نامہ (لائسنس) حاصل کیا۔ اس بنا پر ارفع کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درج گیا گیا۔[1] یہ اعزاز 2008ء تک ارفع کے پاس رہا۔ ارفع نے پاکستان کی طرف سے، مختلف بین الاقوامی فورموں اور ٹیک ایڈ ڈویلپرز کانفرنس میں نمائندگی کی۔ 2005ء میں حکومت پاکستان نے ارفع کو صدارتی تمغائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ لاہور میں ایک سائنس پارک ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے نام پر ارفع ہی کے نام پر بنایا گیا ہے۔[2][3][4][5] مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ارفع کو صدر دفتر، امریکا میں مدعو کیا اور خود ملاقات کی۔[6] ارفع 14 جنوری 2012ء کو 16 سال سال کی عمر میں عارضۂ قلب کی وجہ سے وفات پا گئی۔
ارفع کریم رندھاوا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 2 فروری 1995(1995-02-02) چک نمبر 4 ج ب، رام دیوالی، فیصل آباد، پاکستان |
وفات | 14 جنوری 2012(2012-10-14) (عمر 16 سال) لاہور، پاکستان |
وجہ وفات | دورۂ قلب ![]() |
مدفن | رام دیوالی ![]() |
طرز وفات | طبعی موت ![]() |
رہائش | لاہور |
قومیت | پاکستانی |
مذہب | اسلام |
عارضہ | مرگی ![]() |
عملی زندگی | |
تعليم | اے لیول (پہلا سال) |
مادر علمی | لاہور گرامر اسکول |
پیشہ | طالبعلم |
مادری زبان | پنجابی ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | پنجابی ![]() |
وجہ شہرت | دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سند پیشہ ور، 2004ء-2008ء |
اعزازات | |
فاطمہ جناح طلائی تمغا سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ صدارتی تمغا حسن کارکردگی | |
درستی - ترمیم ![]() |