یونیسف
From Wikipedia, the free encyclopedia
اقوام متحدہ کا فنڈ برائے اطفال یا یونیسف (UNICEF) ایک عالمی ادارہ ہے جو اقوام متحدہ کی ذیلی شاخوں میں شامل ہے۔ اقوام متحدہ میں اس کا قیام 11 دسمبر 1946ء کو عمل میں لایا گیا۔ اس وقت اسی طرز کا ادارہ، اقوام متحدہ کا ہنگامی فنڈ برائے اطفال پہلے سے ہی کام کر رہا تھا، اس ادارے کے باقاعدہ قیام کے بعد اس کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا۔ 1953ء میں اس ادارے کے نام میں سے ہنگامی کا لفظ حذف کر دیا گیا اور یہ اقوام متحدہ کا فنڈ برائے اطفال یا یونیسف کہلایا جانے لگا۔
یونیسف کا مرکزی دفتر امریکہ کے شہر نیویارک میں واقع ہے اور یہ ادارہ دنیا بھر میں زچہ و بچہ کی صحت و فلاح کا کام کر رہا ہے۔ اس ادارے کو امدادی رقوم مختلف حکومتیں اور مخیر حضرات فراہم کرتے ہیں۔ اس وقت یہ ادارے دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں کام کر رہا ہے۔
اجمالی معلومات اقوام متحدہ اطفال فنڈ, قسم تنظیم ...
![]() اقوام متحدہ اطفال فنڈ | |
---|---|
قسم تنظیم | فنڈ |
مخففات | یونیسف |
سربراہ | انتھونی لیک |
موجودہ حیثیت | فعال |
قیام | دسمبر 1946ء |
مرکز قیادت | نیویارک شہر |
موقعِ حبالہ | یونیسف سرکاری ویب گاہ |
مادری تنظیم | اقوام متحدہ اقتصادی اور سماجی کونسل |
بند کریں