ہندوستانی پکوان
From Wikipedia, the free encyclopedia
ہندوستانی پکوان برصغیر میں اپنے روایتی انداز اور ذائقے کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ ہندوستان کا ہر علاقہ اپنے کچھ مخصوص پکوان اور روایتی انداز کی وجہ سے مشہور ہے۔ ان پکوانوں میں مختلف اقسام کے پھل اور سبزیاں، مصالحہ جات اور جڑی بوٹیوں کا استعمال انھیں ایک خاص ذائقہ فراہم کرتا ہے جنھیں دنیا بھر میں لوگ بہت ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔ ہر خطہ میں ان اجزا کا استعمال مختلف ہوتا ہے۔ اپنی اشتہا انگیز خوشبو، دلفریب شکل اور دیدہ زیب سجاوٹ کی وجہ سے یہ پکوان دنیا بھر میں مشہور ہیں۔[1]