From Wikipedia, the free encyclopedia
ہلل یا بزرگ ہلل (انگریزی: Hillel، عبرانی: הלל) جسے کچھ محتلف ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے جیسے: ہلل ہزاکن اور ہلل ہاگاڈول یا ہاباولی[6][7] پہلی صدی عیسوی کا ایک معروف یہودی عالم اور یہودی تاریخ کا اہم رہنما، جو 110 قبل مسیح بابل میں پیدا ہوا اور 10 عیسوی یروشلم میں مرا۔[8] مشنا اور تالمود کی ترویج کے لیے اس نے کام کیا۔ وہ ایک معروف یہودی مفکر اور عالم کے طور پر جانا جاتا تھا اس نے ہلل اکادمی کی بنیاد رکھی۔
ہلل بابل سے پہلی صدی عیسوی کے شروع میں یروشلم آیا وہ وہاں اپنے حریف شمائی کی موجودگی میں تبلیغ کیا کرتا تھا جو فریسیت کی سخت گیرانہ تشریح کا علمبردار تھا۔
کہا جاتا ہے کہ ایک دن ہلل کے پاس ایک بت پرست آیا اور اس سے کہا کہ اگر تم ایک ٹانگ پر کھڑے کھڑے ساری تورات کا خلاصہ بیان کرو تو میں فورا یہودیت قبول کر لوں گا۔ ہلل نے ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر کہا کہ
"تم جو کا م اپنے لیے ناپسندیدہ سمجھتے ہو، وہ اپنے ساتھی سے نہ کرو: اصل تورات بس اتنی ہے; باقی اسی کی تفسیر ہے; جاؤ اور مطالعہ کرو"[11]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.