![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/e/e1/Teej.jpg/640px-Teej.jpg&w=640&q=50)
ہریالی تیج
ہندو تہوار / From Wikipedia, the free encyclopedia
ہریالی تیج کا تہوار شراون کے مہینہ میں شُکل پکش تریتیا کو منایا جاتا ہے۔ یہ خواتین کا تہوار ہے۔ ساون میں جب ہر جگہ ہریالی چھا جاتی ہے تو اس موقع پر خواتین بہت خوش ہوتی ہیں اور درخت کی شاخوں میں جھولے پڑ جاتے ہیں۔ مشرقی اتر پردیش میں اسے کجلی تیج کے روپ میں منایا جاتا ہے۔[1] شادی شدہ عورتوں کے لیے یہ دن خاصی اہمیت کا حامل ہے۔ آستھا، اُمنگ، خوبصورتی اور محبت کا یہ تہوار شیو-پاروتی کے دوبارہ ملن کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ چاروں طرف ہریالی ہونے کی وجہ سے اسے ہریالی تیج کہتے ہیں۔ اس موقع پر خواتین جھولے جھولتی ہیں، لوک گیت گاتی اور خوشیاں مناتی ہیں۔[2]
اجمالی معلومات ہریالی تیج, عرفیت ...
ہریالی تیج | |
---|---|
![]() نیپال کی خواتین ہریالی تیج کے موقع پر۔ | |
عرفیت | مہندی کا تہوار |
منانے والے | ہندو خواتین |
قسم | مذہبی، بھارتی اور نیپالی |
اہمیت | شیو اور پاروتی کے پُنر ملن کی یاد میں |
رسومات | روزہ اور پوجا |
تاریخ | قمری تقویم کے مہینے شراون کے تیسرے دن |
بند کریں