![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/b/b8/Abd_Manaf_of_Qurayshi_tribe%252C_Muhammad%2527s_great-grandfather.jpg/640px-Abd_Manaf_of_Qurayshi_tribe%252C_Muhammad%2527s_great-grandfather.jpg&w=640&q=50)
ہاشم بن عبد مناف
From Wikipedia, the free encyclopedia
ہاشم بن عبد مناف حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پر دادا تھے۔ ان کی اولاد قریش کے معزز ترین قبیلہ بنو ہاشم کے نام سے مشہور ہے۔ ان کا اصل نام عمرو تھا۔ ہاشم اس لیے نام ہوا کیونکہ وہ مکہ کے زائرین کی تواضع ایک خاص عربی شوربہ سے کرتے تھے جسے ھشم کہا جاتا ہے۔ یہ لقب اس وقت ملا جب ایک قحط کے دوران انھوں نے یہی شوربہ اہلِ مکہ کو کھلایا۔ آپ اولادِ اسمٰعیل علیہ السلام سے تھے۔ مکہ کے مشہور تاجر تھے اور نہایت معزز تھے۔ انھوں نے قریش کے تجارتی قافلے شروع کروائے اور ان کے لیے بازنطینی سلطنت کے ساتھ معاہدے کیے جن کے تحت قریش بازنطینی سلطنت کے تحت آنے والے ممالک میں بغیر محصول ادا کیے تجارت کر سکتے تھے اور تجارتی قافلے لے جا سکتے تھے۔ یہی معاہدے وہ حبشہ کے بادشاہ کے ساتھ بھی کرنے میں کامیاب ہوئے جس کا تمام قریش کو بے انتہا فائدہ ہوا اور ان کے قافلے شام، حبشہ، ترکی اور یمن میں جانے لگے۔ آپ دین حنیف (دینِ ابراہیمی) پر قائم تھے اور بت پرستی نہیں کرتے تھے۔ آپ کی کنیت آپ کے بڑے بیٹے اسد بن ہاشم کی وجہ سے "ابو اسد" تھی۔
ہاشم بن عبد مناف | |
---|---|
(عربی میں: هاشم بن عبد مناف) ![]() | |
![]() | |
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | مکہ ![]() |
وفات | سنہ 497ء ![]() غزہ شہر ![]() |
زوجہ | سلمیٰ بنت عمرو ![]() |
اولاد | عبد المطلب ، اسد بن ہاشم ![]() |
والد | عبد مناف بن قصی ![]() |
والدہ | عاتکہ بنت مرہ ![]() |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | تاجر ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |