ہاسٹل
From Wikipedia, the free encyclopedia
ہاسٹل ایک سستی و عارضی اور مشترکہ قیا م گاہ ہوتی ہے، جہاں ایک مہمان بیڈ کرائے پر لے سکتا ہے۔ اس کا لا ؤنج اور کبھی کبھی باور چی خانہ بھی مشترکہ طور پر استعمال کے لیے ہوتا ہے۔ ہاسٹل کبھی مشترکہ ہو تا ہے اور کبھی ایک ہی جنس کے افراد کے لیے ہوتا ہے جس میں یا تو نجی اور خاص باتھروم ہوتا ہے یا مشترکہ۔ ہاسٹل سیاحوں کے لیے بہترین قیام گاہ ہے۔[1]
مشترکہ باورچی خانے کی سہولیات کے علاوہ ، کچھ ہاسٹلوں میں ایک ریسٹورنٹ / یا بار ہوتا ہے۔[2] واشنگ مشین اور کپڑے سکھانے والی مشین بھی کسی کسی ہاسٹل میں اضافی قیمت پر دستیاب ہو تی ہے۔ بیشتر ہاسٹل قیمتی سامان کو بحفاظت رکھنے کے لیے لاکر کی سہولت بھی پیش کرتاہے۔ کسی کسی ہاسٹل میں یوگا اسٹوڈیوز ، سینما گھر اور سرف کیمپ بھی ہوا کرتا ہے۔[3]
بہت سارے ہاسٹل مقامی لوگوں کے زیر انتظام و انصرام ہوتے ہیں اور یہ ہوٹلوں کے مقابلے میں آپریٹر اور رہائشی دونوں کے لیے سستا ہوتا ہے۔ ہاسٹل میں مہمانوں کو استقبالیہ کے طور پر کام کے بدلے یا دیگر کاموں کے عوض میں مفت یا رعایت پر طویل قیام کی سہولت بھی مل سکتی ہے۔