گکھڑ منڈی
From Wikipedia, the free encyclopedia
یہ ضلع گوجرانوالہ کا ایک قصبہ ہے۔ یہ تحصیل وزیر آباد میں شامل ہے، اسے گکھڑ قوم نے بسایا تھا، چونکہ یہاں قدیمی مویشی منڈی تھی اس لیے یہ علاقہ گکھڑ منڈی کہلایا،
![]() | اس مضمون میں ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق صفائی کی ضرورت ہے، |
قصبہ | |
ملک | ![]() |
صوبہ | پنجاب |
رقبہ | |
• کل | 7 کلومیٹر2 (3 میل مربع) |
بلندی | 223 میل (732 فٹ) |
آبادی | |
• تخمینہ (2008) | 130,000 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
رموز ہاتف | 055 |
یونین کونسلوں کی تعداد | 3 |
ویب سائٹ | www.Ghakhar.com |
یہ قصبہ جی ٹی روڈ پر واقع ہے جو اب شہر کا درجہ حاصل کر چکا ہے اور گکھڑ منڈی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کے قریبی دیہات کوٹ وارث، راہوالی، عادل گڑھ، نت کلآں، کوٹلی ساہیاں، بدوکی، نورا کوٹ، پیر کوٹ، بینکا چیمہ، فتح گڑھ اور ابن والی کلاں ہیں۔ اس کی مقامی زبان پنجابی ہے لیکن اردو اور انگریزی کاروباری اور سرکاری دفاتر میں استعمال ہوتی ہیں۔
یہاں پر لڑکوں کے دو ہائی اسکول ہیں: گورنمنٹ ھائی اسکول نمبر 1 (جسے نارمل اسکول بھی کہتے ہیں) اور گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 (جس کا پرانا نام ڈی سی اسکول ہے)۔ یہاں پر لڑکیوں کا ایک ہائر سیکنڈری اسکول ہے جہاں انٹرمیڈیٹ کلاسز بھی ہوتی ہیں۔ اس کے علآوہ یہاں کئی پرائیویٹ اسکول بھی ہیں۔
یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا ایک کیمپس کی بنیاد کالج آف ایلمنٹری ٹیچرز کی بلڈنگ میں رکھی گئی۔ اس یونیورسٹی میں بیچلرز اور ماسٹرز کی کلاسیں بھی ہوتی ہیں۔
گکھڑ منڈی پنجاب میں چاول کی بڑی مارکیٹ ہے اور اس قصبے کی مشہور صعنت دری سازی ہے۔