کوہ ہندوکش کے دامن میں واقع گلگت بلتستان کا صدر مقام اور سب سے بڑا شہر اور تجارتی مرکز From Wikipedia, the free encyclopedia
گلگت (Gilgit) پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ شاہراہ قراقرم کے قریب واقع ہے۔ دریائے گلگت اس کے پاس سے گزرتا ہے۔گلگت ایجنسی کے مشرق میں کارگل شمال میں چین شمال مغرب میں افغانستان مغرب میں چترال اور جنوب مشرق میں بلتستان کا علا قہ ہے۔دنیا کے تین عظیم پہاڑی سلسلوں ہمالیہ، قراقرم اور ہندوکش کا سنگم اس کے قریب ہی ہے۔ یہاں کی زبان شینا ہے لیکن اردو عام سمجھی جاتی ہے۔ چین سے تجارت کا مرکز ہے۔ کے ٹو، نانگا پربت، راکاپوشی اور شمال کی دوسری بلند چوٹیاں سر کرنے والے یہاں آتے ہیں۔يهاں كى خاص بات بلندو بالاپہاڑ اور یہاں کے بہتے ہوئے دریا اور سبزدار ہیں۔گلگت شہر میں تین سے زیادہ مسالک کے لوگ آباد ہیں جن میں سنی ،شیعہ اسماعیلی مسلک اور نوربخشیہ مسلک کے لوگ شامل ہیں گلگت شہر کے آس پاس سنی مسلک کی آبادی زیادہ ہے شہر گلگت صوبہ گلگت بلستان کا دار الحکومت ہے یہ علاقہ . یکم نومبر ١٩٤٧ کو ڈوگرا راج سے آذادی حاصل کرنے کے بعد گلگت بلتستان، پاکستان سے ملحق ہوا تاہم قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات کی وجہ سے اور پاکستان کے انتظامی مشکلات کی وجہ سے تا دم تحریر پاکستان کے قومی اسمبلی میں نمائندگی موجود نہیں۔
شہر | |
سرکاری نام | |
ملک | پاکستان |
علاقہ | گلگت و بلتستان |
ڈویژن | گلگت ڈویژن |
ضلع | ضلع گلگت |
حکومت | |
• میئر | فقیر محمد |
بلندی | 1,500 میل (4,900 فٹ) |
آبادی (1998) | 216,760 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
ڈاک رمز | 15100 |
ٹیلی فون کوڈ | +92 5811 |
ویب سائٹ | Gilgit information |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.