کوہاٹ
پاکستان خیبر پختون خواہ کا ایک شہر / From Wikipedia, the free encyclopedia
خیبر پختونخوا پاکستان کا ایک شہر جو ضلع کوہاٹ میں واقع ہے۔ کوہاٹ (انگریزی: Kohat) اپنے ضلعی صدر مقام کوہاٹ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ یہ برِصغير کا ايک پرانا ضلع ہے جس کا ذکر بدھ مت کی قديم کتابوں ميں بھی ملتا ہے۔ عصرحاضر ميں بھی، پاکستان کی سب سے پرانی چھاؤنی، ائیربیس (جنگی اڈا زیر تعمیر)، گھنڈیالی اور تانڈا بند ، انڈس ہائی وے، فرینڈشپ ٹنل ، پاک فضائیہ اور سگنل تربیتی مرکز کی وجہ سے اس ضلع کو دفاعی اور جغرافیاعی لحاظ سے اہم مقام حاصل ہے۔ اس کی سرحديں صوبہ پنجاب ، ضلع نوشہرہ ، ضلع ہنگو، ضلع اپر اورکزئی اور ضلع کرک سے ملتی ہیں۔ کوہاٹ شہر کے اندر جرما کے مقام پر ایک گورنمنٹ یونیورسٹی بھی قائم ہے۔ کوہاٹ شہر کی مشہور چیزوں میں یہاں کا مقامی امرود کا پھل ہے جو اپنے منفرد ذائقے کے لیے پورے ملک میں مشہور ہے۔
اجمالی معلومات ملک, صوبہ ...
شہر | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | خیبر پختونخوا |
حکومت | |
• MNA (NA-14) | Sheryar Afridi |
• MPA (PK-37 Kohat-1) | Amjid Khan Afridi |
• MPA (PK-39 Kohat-3) | Imtiaz Qureshi |
• MPA (PK-38 Kohat-2) | Zia Ullah Bangash |
بلندی | 489 میل (1,604 فٹ) |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
کالنگ کوڈ | +92 922 |
قومی شاہراہیں | این-55 این-80 |
یونین کونسلیں | 31 |
بند کریں