ضلع سرگودھا کی تحصیل From Wikipedia, the free encyclopedia
کوٹ مومن ضلع سرگودھا، پنجاب، پاکستان کی پانچ تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔[1]
یہاں بسے والے ممنانہ قبیلہ کی وجہ سے شہر کا نام کوٹ مومن ہے۔
ایک قدیم شہر جو تقسیم ہند سے پہلے سے آباد ہے۔ یہاں قائم تھانہ کی عمارت پر 1865ء کی تاریخ درج ہے۔21 جون، 2003ء کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے اسے تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔ اس تحصیل کا صدر مقام کوٹ مومن ہے۔
کوٹ مومن کے مشرق کی طرف تاریخی شہر بھابھڑہ واقع ہے، جو ایک روایت کے مطابق مغلیہ سلطنت کے بانی ظہیرالدین بابر کے نام پر رکھا گیا۔ کوٹ مومن کے مغرب میں
للیانی ( جو رقبہ کے لحاظ سے ایشیا کا سب سے بڑا گاؤں ہے)اور شہر بھلوال اور معظم آباد کا قصبہ واقع ہے۔ شمال میں سالم اور جنوب میں مٹیلہ واقع ہے.
کوٹ مومن سرگودھا سے 40 کلومیٹر کی دوری پر شمال مشرق کی جانب موٹروے ٹو (2) پر واقع ہے[2]۔
کوٹ مومن کی کل آبادی پچاس ہزار ہے، جبکہ آبادی کی اکثریت مسلمان اور پنجابی بولنے والوں کی ہے۔ قلیل تعداد میں ہندو اور مسیحی بھی آباد ہیں۔ مرکزی بازار میں ایک مندر موجود ہے، جو قیام پاکستان سے قبل تعمیر کیا گیا تھا۔
محسن شاہ نواز رانجھا (ممبر قومی اسمبلی، پاکستان مسلم لیگ نواز)
"میاں مناظر علی رانجھا (ممبر صوبائی اسمبلی، پاکستان مسلم لیگ نواز)
چوہدری طاہر احمد سندھو (ممبر صوبائی اسمبلی، پاکستان مسلم لیگ نواز)
لڑکیوں اور لڑکوں کے ڈگری کالجوں اور سرکاری اسکولوں سمیت کئی ایک غیر سرکاری کالج اور اسکول قائم ہیں جن میں دارالہدیٰ اسکول، دارارقم اسکول، منہاج القرآن اسکول ،مپس اسکول اور قمرالاسلام اسکول بنگله گھله پور شامل ہیں۔ تعلیمی سہولیات کے فقدان کے باعث طلبہ بڑے شہروں کی طرف چلے جاتے ہیں[3]۔
کوٹ مومن ایک زرعی علاقہ ہے، جس کی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے۔ یہاں کی سب سے بڑی زرعی پیداوار کینو اور مالٹا ہے، جسے ایران، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، سری لنکا، جاپان اور کوریا برآمد کیا جاتا ہے۔ یہاں پیدا ہونے والے خوش ذائقہ کینو اور مالٹا کی وجہ سے کوٹ مومن کو ’’ترش پھلوں کا شہر‘‘یا (City of Citrus) کہا جاتا ہے[4]۔
دیگر زرعی پیداوار میں گندم، چاول، گنا اور مختلف قسم کی سبزیاں شامل ہیں۔
اہم دینی مدارس میں جامعہ گلزار مدینہ، جامعہ گلزار طیبہ (سرگودھا روڈ)، جامعہ عبد اللہ بن مسعود اور جامعہ رفیق الاحناف ،مدرستہ المدینہ للبنین و للبنات [(دعوت اسلامی)(سرگودھا روڈ،سالم روڈ،مین بازار)]شامل ہیں۔
کوٹ مومن کے مشہور مشروبات میں لسی، ستو، بادام سردائی اورشکنجبین شامل ہیں جو موسم گرما میں کثرت سے استعمال کیے جاتے ہیں ۔ مقامی لوگوں کی غذائے اول گندم کی روٹی ہے۔ اس کے علاوہ چاول، گوشت اور دوسری مقامی سبزیاں بھی کھانے میں بہت پسند کی جاتی ہیں ۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.