From Wikipedia, the free encyclopedia
گھانا (سابق گولڈکوسٹ) کے سیاسی لیڈر۔ مشن اسکول (عکرہ ) لنکن ار پنسلوینیا یونیورسٹی امریکا میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد لندن کے مدرسہ اقتصادیات سے ڈاکٹریٹ کیا۔ 1947ء میں گولڈ کوسٹ (گھانا) واپس آئے اور یونائیئڈ گولڈ کوسٹ کنونشن کے جنرل سیکرٹری مقرر ہوئے۔ 1949ء میں کنونششن پیپلز پارٹی کے نام سے اپنی جماعت قائم کی اور ملک میں ہڑتالوں اور مقاطعے کی مہم کی رہنمائی کی۔ 1950ء میں برطانوی حکومت نے ان کو بغاوت کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ 1957ء میں گھانا کو آزادی ملی تو انکرومہ اس کے پہلے وزیر اعظم چنے گئے۔ ستمبر 1962ء میںگھانا کی نیشنل اسمبلی نے انھیں عمر بھر کے لیے ملک کا صدر بنادیا۔
کوامے انکرومہ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
پریوی کونسل مملکت متحدہ | |||||||
(Fanti میں: Kwame Nkrumah) | |||||||
مناصب | |||||||
وزیر اعظم گھانا | |||||||
برسر عہدہ 6 مارچ 1957 – 1 جولائی 1960 | |||||||
صدر گھانا | |||||||
برسر عہدہ 1 جولائی 1960 – 24 فروری 1966 | |||||||
| |||||||
چیئر پرسن آف دی آرگنائزیشن آف افریقن یونٹی | |||||||
برسر عہدہ 21 اکتوبر 1965 – 24 فروری 1966 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 21 ستمبر 1909ء [1][2][3][4][5][6] | ||||||
وفات | 27 اپریل 1972ء (63 سال)[1][7][2][8][9][10][11] بخارسٹ [12] | ||||||
وجہ وفات | جلدی سرطان [13]، پروسٹیٹ کینسر [13] | ||||||
مدفن | اکرا [12] | ||||||
طرز وفات | طبعی موت [13] | ||||||
شہریت | گولڈ کوسٹ [3] گھانا [3] | ||||||
مذہب | مسیحیت [6] | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | لنکن یونیورسٹی لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس اچیموٹا اسکول لنکن یونیورسٹی [6] | ||||||
تخصص تعلیم | الٰہیات | ||||||
تعلیمی اسناد | بی اے | ||||||
پیشہ | سیاست دان [5]، مصنف ، سفارت کار ، لیکچرر | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | اکان زبان ، انگریزی [14] | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
عہدہ | سالار المیدان | ||||||
اعزازات | |||||||
درستی - ترمیم |
ڈاکٹر انکرومہ کی قیادت میں گھانا نے بڑی ترقی کی۔ افریقہ کی سیاست پر ان کا خاص اثر تھا وہ استعمار کے سخت دشمن تھے اور افریقہ کے ان تمام رہنماؤں کے مؤید تھے جو نوآبادیاتی نظام کے خلاف ہیں۔ فروری 1965ء میں وہ گھانا سے صدر ہوچی منہ کی دعوت پر وہ ہنوئی جا رہے تھے کہ ان کے ملک میں فوجی بغاوت ہو گئی اور جنرل ایئردنسی نے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیے۔ انکرومہ گنی چلے گئے اور وہاں انتقال کیا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.