ڈوگرا راج
From Wikipedia, the free encyclopedia
ڈوگرا راج[1] ( جموال خاندان[2]) ایک ہندو ڈوگرا تھکیال جموال راجپوت خاندان تھا جس نے ریاست جموں و کشمیر پر ڈوگرہ راج قیام کیا
اجمالی معلومات The Jamwal Dynasty جموں و کشمیر, سابقہ بادشاہت ...
The Jamwal Dynasty جموں و کشمیر | |
---|---|
سابقہ بادشاہت | |
Coat of arms of Jammu and Kashmir State | |
اولین بادشاہ/ملکہ | گلاب سنگھ |
آخری بادشاہ/ملکہ | ہری سنگھ |
بادشاہت کا آغاز | 16 مارچ 1846 |
بادشاہت کا آختتام | جون 1952 |
موجودہ مدعی | کرن سنگھ |
بند کریں
اس کا آغاز، گلاب سنگھ سے ہوتا ہے جو رنجیت سنگھ کے عہد میں سکھ سلطنت میں اعلیٰ عہدے دار تھا۔ 1839ء میں رنجیت سنکھ کی موت پر لاہور دربار رنجیت سنگھ کے وارثوں اور فوجی سربراہوں کے درمیان میں جنگ اقتدار کی اماجگاہ بن چکا تھا۔ اسی اثنا میں سکھوں اور انگریزوں کی کشمکش بھی شروع ہو چکی تھی۔ گلاب سنگھ نے خفیہ طور پر لاہور دربار کے خلاف اںگریزوں کا ساتھ دینا شروع کر دیا۔ فروری 1846ء کو معاہدہ امرتسر طے پایا۔ جس کے تحت سات لاکھ کے آبادی والے کشمیر کو سات لاکھ روپے کے عوض گلاب سنگھ کے حوالے کر دیا۔[lower-alpha 1]