سربراہ عسکریہ پاکستان
From Wikipedia, the free encyclopedia
چیئرمین مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی (Chairman Joint Chiefs of Staff Committee)، اصولی طور پر،پاکستان کا سب سے بڑا فوجی افسر ہوتا ہے جو عسکریہ پاکستان کے تنظیمی ڈھانچے یعنی "مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی" کا سربراہ ہوتا ہے۔ اس مشترکہ کمیٹی کے خاص ارکان چار ہیں جو یہ ہیں:
- چیئرمین مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی (خود)
- رئیسِ عملۂ پاک فوج
- رئیسِ عملۂ پاک فضائیہ
- رئیسِ عملۂ پاک بحریہ
چیئرمین مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی
CJCSC | |
---|---|
مخفف | CJCSC |
رکن | مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی |
جواب دہ | وزیر اعظم پاکستان وزیر دفاع پاکستان |
نامزد کُننِدہ | وزیر اعظم پاکستان |
تقرر کُننِدہ | صدر پاکستان |
مدت عہدہ | 3 سال ایک بار قابل تجدید |
پیشرو | جنرل ندیم رضا |
تاسیس کنندہ | جرنل محمد شریف |
تشکیل | مارچ 1، 1976؛ 48 سال قبل (1976-03-01) |
جانشین | On basis of seniority, subjected to the decision of the Prime Minister of Pakistan. |
تنخواہ | پاکستان کے فوجی آفیسر کی تنخواہ گریڈ کے مطابق |
ویب سائٹ | Official website |
مشترکہ کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین کرتا ہے، جس میں عسکریہ پاکستان کی تینوں شاخوں (بری، بحری اور فضائی) کے سربراہان موجود ہوتے ہیں، ان تینوں بازوؤں کے درمیان میں رابطے و مشاورت کا کام کرتا ہے اور یہ وزیر اعظم پاکستان، مجلس شوریٰ پاکستان، وزارت دفاع اور قومی سلامتی کونسل کا خاص فوجی مشیر بھی ہوتا ہے۔ 1976 میں اس عہدے (CJCSC) کے قیام میں پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو کی سوچ کار فرما تھی کہ وہ عسکریہ پاکستان کے تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل نو جدید تقاضوں کے مطابق کر رہے تھے۔ چار ستارہ رینک کے افسر "جنرل محمد شریف"[1] پہلے چیئرمین تھے، موجودہ چیئرمین جرنل ساحر شمشاد مرزا ہیں۔[2]