From Wikipedia, the free encyclopedia
چِگِل مشرق بعید میں بسے ترکی النسل قبائل میں سے ایک قبیلے کا نام ہے۔ یہ قبیلہ کاشغر کے علاقے کی نسل قارلوق (جنہیں خَلُّخ، قَرلُغ یا قَرلُق بھی کہا جاتا ہے) سے تعلق رکھتا ہے۔[1]اس قبیلے کی تاریخ کے آثار ساتویں صدی عیسوی سے ملتے ہیں۔ جب یہ لوگ کرغزستان میں اسیک کول جھیل کے اطراف میں آباد تھے۔ انھیں دو قبیلوں چوئی اور کیمک کی باہم اولاد و باقیات تصور کیا جاتا ہے۔ [2] محمود کاشغری کی کتاب دیوان لغات الترک میں بہت سے ترک قبیلوں اور جمله قبایل چگل، افشار، بایُندر، سلغر، یغما، غز، سلجوق اور مجغر جو سب مجارستانی تھے ، کا ذکر ملتا ہے.
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.