پین انٹرنیشنل
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
پین انٹرنیشنل مصنفین کی عالمی تنظیم ہے جس کا قیام 1920ء میں برطانیہ کے دار الحکومت لندن میں عمل میں آیا۔ اس تنظیم کا مقصد دنیا بھر کے مصنفین کے درمیاں دوستی اور تخلیقی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ پین انٹرنیشنل کی اس وقت دنیا میں سو سے زیادہ خود مختار شاخیں ہیں۔ تنظیم کا دوسرا مقصد ادب کے ذریعے باہمی رابطے کے علاوہ آزادی اظہار کے لیے جدوجہد کے علاوہ ان مصنفین کے لیے آواز اٹھانا ہے جو اپنی تخلیقات کی وجہ سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے ہیں یا انھیں قتل کر دیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں پین انٹرنیشنل کی تنظیمیں مختلف نوعیت کے انعامات تقسیم کرتی ہیں
پین انٹرنیشنل | |
---|---|
(انگریزی میں: International PEN) (انگریزی میں: PEN International) | |
| |
صدر دفتر | لندن |
تاریخ تاسیس | 1921ء |
قسم | غیر سرکاری تنظیم |
مقاصد | دنیا بھر کے لکھاریوں کے درمیان دوستی اور تخلیقی تعاون کو بڑھنے میں مدد دیان |
خدماتی خطہ | عالمی |
صدر | جان رالسٹن ساؤل |
باضابطہ ویب سائٹ | www |
درستی - ترمیم |
پین اصل میں شاعر، مضمون نگار اور ناول نویس (Poets, Essayists and Novelists) کا مخفف ہے۔ لیکن اب اس میں صحافیوں اور تاریخ دانوں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
پین نے اپنے لیے تین درج ذیل مقاصد متعین کیے ہیں۔
محبوس مصنفین کی کمیٹی کا قیام 1960ء میں عمل میں آیا۔ یہ کمیٹی دنیا بھر میں زیر عتاب آنے والے مصنفین کی حمایت میں کام کرتی ہے۔ اور اس سلسلہ میں ہر سال 900 کے لگ بھگ مصنفین کے واقعات کا جائزہ لیتی ہے جو اپنے کام کی وجہ سے قید و بند کی صعوبتیں سہہ رہے ہیں، دھمکیوں اور تشدد کا سامنا کر رہے ہیں، غائب کر دیے گئے ہیں یا سرے سے انھیں قتل کر دیا گیا ہے۔[1] کمیٹی برائے محبوس منصفین نے آزادی اظہار کی ترسیل کی عالمی تنظیم کی بنیاد رکھی ہے جس کی نوے شاخیں ہیں جو دنیا بھر میں سنسر شپ کے واقعات کا جائزہ لینے کے علاوہ مصنفین، صحافیوں، انٹر نیٹ بلاگروں کا دفاع کرتی ہے جو اپنے آزادی اظہار کے بنا پر زیر عتاب آتے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.