From Wikipedia, the free encyclopedia
سوئٹرزلینڈ کا ماہر تعلیم۔ زیوریخ میں پیدا ہوا۔ پہلے پادری بننے کا فیصلہ کیا۔ بعد میں وکیل بن گیا۔ 1799ء میں اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر استادوں کے لیے ایک تربیتی کالج قائم کیا جس نے پانچ سال کے اندر اندر بین الاقوامی شہرت حاصل کر لی۔ یورپ اور امریکا کے ماہرین تعلیم پستالوزی کے خیالات اور طریقوں سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے آتے تھے۔ لیکن 1825ء میں استادوں کی باہمی چپقلش اور سیاسی آویزش کی بنا پر مدرسہ بند ہو گیا۔ پستالوزی نے تعلیم میں نفسیات کے استعمال پر زور دیا ہے۔ نیز پڑھائے جانے والے مضمون سے زیادہ اہمیت بچے کی شخصیت کو حاصل ہے۔ وہ بچے کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی تعلیم کا قائل تھا۔ اور غالباً پہلا شخص تھا۔ جس نے صنعتی تعلیم کو مدرسہ کے نصاب میں شامل کیا۔
پستالوزی | |
---|---|
(جرمنی میں: Johann Heinrich Pestalozzi) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12 جنوری 1746ء [1][2][3][4][5][6][7] زیورخ [8][9] |
وفات | 17 فروری 1827ء (81 سال)[1][2][3][4][5][6][7] |
وجہ وفات | سرطان |
شہریت | سویٹزرلینڈ |
رکن | الومناتی ، باوارین اکیڈمی آف سائنس اینڈ ہیومنٹیز |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ زیورخ |
نمایاں شاگرد | فریڈرخ فروبل |
پیشہ | ماہر تعلیم ، انسان دوست ، فلسفی [10]، سیاست دان [10]، مصنف [11]، کسان ، معلم [10] |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی ، جرمن [12][13] |
شعبۂ عمل | تدریسیات |
آجر | جامعہ زیورخ |
مؤثر | جین جیکس روسو |
درستی - ترمیم |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.