پائیتھن سافٹ ویئر فاؤنڈیشن
From Wikipedia, the free encyclopedia
پائیتھن سافٹ ویئر فاؤنڈیشن (انگریزی: Python Software Foundation، مخفف: PSF) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو پائیتھن پروگرامنگ زبان کے فروغ کے لیے وقف ہے۔[3] 6 مارچ 2001ء کو اس کی بنیاد رکھی گئی۔ پائیتھن فاؤنڈیشن کا اصل مقصد پائیتھن برادری کا فروغ و ارتقا ہے، نیز وہ پائیتھن برادری کی مختلف و متنوع سرگرمیوں کی بھی ذمہ دار ہے جن میں خصوصاً پائیتھن زبان کا ارتقا، اس کے علمی حقوق کا انتظام، پائی کون جیسی کانفرنسوں کا انعقاد اور سرمایہ اکٹھا کرنا قابل ذکر ہیں۔
اجمالی معلومات پائیتھن سافٹ ویئر فاؤنڈیشن, مخفف ...
پائیتھن سافٹ ویئر فاؤنڈیشن | |
---|---|
مخفف | PSF |
ملک | ![]() ![]() |
صدر دفتر | ڈیلاویئر، ریاستہائے متحدہ امریکا |
تاریخ تاسیس | 6 مارچ 2001ء |
قسم | 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم |
قانونی حیثیت | غیر منافع بخش تنظیم ![]() |
مقاصد | پائیتھن پروگرامنگ زبان کی ترقی، فروغ و تحفظ اور پائیتھن پروگرامروں کی بین الاقوامی برادری کا ارتقا[1] |
خدماتی خطہ | عالمی |
سربراہ | گیوڈو وان روسم [2] ![]() |
صدر | گیوڈو وان روسم |
صدر نشین | Naomi Ceder |
باضابطہ ویب سائٹ | www |
درستی - ترمیم ![]() |
بند کریں
سنہ 2005ء میں پائیتھن سافٹ ویئر فاؤنڈیشن کو ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم خدمات انجام دینے اور اسے جدید ترین آلات سے لیس کرنے پر کمپیوٹر ورلڈ ہورائزن ایوارڈ سے نوازا گیا۔[4][5]