From Wikipedia, the free encyclopedia
ٹماٹر کی چٹنی چٹنیوں کی ایک قسم ہے جس میں ٹماٹر کو بنیادی جزو کے طور پر استعمال کرکے تیار کی جاتی ہے [1]۔ اس چٹنی کی شروعات برصغیر پاک و ہند سے ہوئی اور اس خطے میں یہ بہت مقبول ہے۔
ٹماٹر، پیاز، مصالحہ جات سے بنی ٹماٹر چٹنی | |
اصلی وطن | ہندوستان اور پاکستان |
---|---|
علاقہ یا ریاست | برصغیر پاک و ہند |
منسلک قومی پکوان | ہندوستانی پکوان, بنگلہ دیشی پکوان, پاکستانی پکوان |
بنیادی اجزائے ترکیبی | ٹماٹر اور مصالحہ جات |
اس چٹنی کو بنانے کے لیے ٹماٹر کو چوکور یا باریک کاٹا جا سکتا ہے۔ اس چٹنی کے بنیادی اجزا کے علاوہ اضافی اجزا میں ادرک ، مرچ ، چینی ، نمک ، کشمش ، کھجور اور مصالحہ شامل ہیں۔
روایتی ٹماٹر کی چٹنی کے علاوہ جنوبی ہندوستان میں بنائی جانے والی چٹنی میں پیاز ، لہسن اور مونگ پھلی یا دال بھی شامل کی جاتی ہے [1] ۔ اسے پکے ہوئے سرخ ٹماٹر یا سبز ٹماٹر کا استعمال کرکے تیار کیا جاتا ہے [2] [3] [4] ۔
ٹماٹر کی چٹنی کو تیاری کے بعد تازہ کھایا جا سکتا ہے یا فریج میں محفوظ کیا جا سکتا ہے اور بعد میں استعمال کے لیے بوتل یا ڈبے میں بندکرکے محفوظ کیا جا سکتا ہے [2] ۔
گھریلو ٹماٹر کی چٹنی جو ڈبے میں ڈالی جاتی ہے اس کا ذائقہ بہتر کرنے کے لیے تازہ ٹماٹر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
ٹماٹر کی چٹنی کو متعدد کھانوں اور پکوانوں جیسے کباب ، سینڈوچ، برگر اور گوشت کے پکوان کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے [5] [6]۔
ٹماٹر کی چٹنی ریاستہائے متحدہ میں بڑے پیمانے پر تیار ہونے والی مصنوعات کی حیثیت رکھتی ہے [7]۔
نیو یارک میں گورڈن اور ڈِل ورتھ نے اسے 1890 سے 1900 کی دہائی میں تیار کیا اور کچھ مصنوعات کو امریکا سے دوسرے ممالک کو برآمد بھی کیا ۔ [7] [8]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.