From Wikipedia, the free encyclopedia
ٹریکٹر انجینئری کا وہ آلہ ہے جسے زمین پر کاشت کاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ روایتی کاشت کاری، مثلاً گندم، چاول، کپاس اور گنے کی کاشت کاری بیلوں کی مدد سے کی جاتی تھی۔ تاہم اس سے فی ایکڑ پیداوار بہت کم تھی۔ اس لیے دنیا بھر میں ٹریکٹروں کو بروئے کار لایا گیا ہے۔ کئی ملکوں میں چھوٹے اور مجھولے کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹریکٹروں کی خریداری پر حکومتیں سبسیڈی بھی دیتی ہیں۔[1]
بھارت میں جہاں آٹوبائیل صنعت گراوٹ دکھا رہی ہے، وہیں ٹریکٹر صنعت 9% کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔ دنیا کے تقریبًا 20 % ٹریکٹر بھارت میں ہی بنتے ہیں۔ بھارت کی قابل کاشت زمین دنیا کی کل قابل کاشت زمین کا 12% حصہ ہے۔ بھارت کے ٹریکٹر بازار کی لاگت تقریبًا 6000 کروڑ روپیے ہے۔ یہاں اوسطًا 4 لاکھ ٹریکٹر بنتے ہیں اور 2.6 لاکھ کی بکری ہوتی ہے۔ اتر پردیش بھارت میں ٹریکٹروں کا سب سے بڑا بازار ہے۔ یہاں ہر 5 میں ایک ٹریکٹر بِکتا ہے۔[2]
پاکستان میں ٹریکٹر سازی کی بانی کمپنی ملت ٹریکٹر کے بین الاقوامی ٹریکٹر ساز کمپنیوں سے معاہدے ہو چکے ہیں۔ ملت گروپ ماحول دوست زرعی ٹریکٹرز کے بین الاقوامی معیار پر پورا اترتی ہے جس کے نتیجے میں ‘‘ایگکو’’ کے تعاون سے اسے بیرونی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی طرح ایک اہم ایجاد فراہم کر چکا ہے۔[3]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.