From Wikipedia, the free encyclopedia
ٹائزن (Tizen) آلات کے لیے ایک لینکس کی بنیاد پر آپریٹنگ سسٹم ہے، جو اسمارٹ فون، ٹیبلٹ سواری-میں معلومتفریح (In-Vehicle Infotainment), سمارٹ ٹی وی، لیپ ٹاپ اور سمارٹ کیمرے میں استعمال ہوتا ہے۔ ٹائزن لینکس فاؤنڈیشن کے اندر ایک منصوبہ ہے جو تکنیکی اسٹیئرنگ گروپ (Technical Steering Group) کے تابع ہے۔ جبکہ تکنیکی اسٹیئرنگ گروپ سیمسنگ، انٹیل اور دیگر پر مشتمل ہے۔
ٹائزن 2.2 یٹا سکرین[1] | |
ڈویلپر | لینکس فاؤنڈیشن, ٹائزن ایسوسی ایشن, سیمسنگ, انٹیل |
---|---|
آپریٹنگ سسٹم خاندان | لینکس |
فعالی حالت | موجودہ |
سورس ماڈل | آپریٹنگ سسٹم: آزاد مصدر ایس ڈی کے: بند مصدر |
ابتدائی رلیز | 5 جنوری 2012 |
تازہ ترین ریلیز | 2.2.1 / 9 نومبر 2013[2] |
تازہ ترین پیش نظارہ | 3.0-M2[3] / 29 اگست 2013 |
مخزن | |
مارکیٹنگ ہدف | کمپیوٹر, ٹیبلیٹ, اسمارٹ فون, جی پی ایس سمارٹ نیویگیشن, سواری-میں معلومتفریح, سمارٹ ٹی وی, قابل پہننا کمپیوٹنگ |
پیکج مینیجر | آر پی ایم پیکج مینیجر |
پلیٹ فارم | اے آر ایم اور x86 |
کرنل قسم | مونولیتھک (لینکس) |
طے شدہ یوزر انٹرفیس | گرافیکل (مقامی اور ویب ایپلی کیشنز) |
لائسنس | آپریٹنگ سسٹم: جی پی ایل 2, ایل جی پی ایل, اپاچی لائسنس, بی ایس ڈی, فلورا لائسنس ایس ڈی کے: مصنعِ آزاد |
رسمی ویب سائٹ | www |
ٹائزن ایسوسی ایشن [4] کے ارکان کی موبیلیٹی صنعت کے ہر اہم شعبے اور دنیا کے ہر خطے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ موجودہ ارکان میں ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک آپریٹرز، صنعت کار فیوجتسو، ہواوی، انٹیل، کے ٹی کارپوریشن، این ای سی کاسیو موبائل کمیونیکیشن، این ٹی ٹی ڈوکومو، اورنج ایس اے، پیناسونک موبائل کمیونیکیشن، سیمسنگ، ایس کے ٹیلی کام، سپرنٹ کارپوریشن اور ووڈافون شامل ہیں۔[5] ٹائزن کی جڑیں سیمسنگ لینکس پلیٹ فارم اور لمو پروجیکٹ تک پہنچتی ہیں اور 2013ء میں سیمسنگ نے اپنے باڈا موبائل آپریٹنگ سسٹم کو ٹائزن میں ضم کر دیا تھا۔[6]
اکتوبر 2013ء کے پہلے ہفتے میں سیمسنگ کا این ایکس300ایم سمارٹ کیمرا ٹائزن کی بنیاد پر سب سے پہلا صارفی مصنوعات بن گیا۔ اس کی جنوبی کوریا میں ایک ماہ تک فروخت کے بعد ٹائزن ڈیولپر اجلاس میں اس کے بارے اعلان کیا گیا۔[7][8][9] سیمسنگ گئر 2 سمارٹ گھڑی میں ٹائزن استعمال کیا گیا ہے جسے اپریل 2014ء میں متعارف کیا گیا تھا۔[10]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.