ویکیپیڈیا:ویکی ڈیٹا
From Wikipedia, the free encyclopedia
ویکی ڈیٹا ایک ویکیمیڈیا منصوبہ ہے جس کا مقصد ایک آزاد اور مشترک ڈیٹابیس کو متعارف کرانا ہے۔ فروری 2013ء سے ویکی ڈیٹا منصوبہ کے تحت ویکیپیڈیا کے مضامین سے علٰیحدہ اور متفرق بین اللسانی روابط کو ایک مرکزی ڈیٹابیس میں منتقل کرنا شروع کردیا گیا ہے، اس منتقلی کا اصل مقصد یہ ہے کہ بین الویکی روابط کے انتظام میں آسانی ہو۔
![]() | یہ ایک صفحۂ معلومات ہے جو قوانین ویکیپیڈیا کے ذیل میں برادری کے اتفاق رائے کو ظاہر کرتا ہے۔ چونکہ بذات خود یہ کسی ہدایت یا حکمت عملی کا حصہ نہیں ہے، بلکہ یہ دیگر ویکیپیڈیا ہدایات اور حکمت عملی کا ضمیمہ ہے؛ اس لیے براہ کرم حالیہ صفحہ اور متعلقہ حکمت عملی صفحہ کے درمیان تضاد کی صورت میں اصل حکمت عملی صفحہ کو ترجیح دیں اور اسی کا حوالہ دیں۔ |
مستقل میں اس منصوبہ کی مزید توسیع کی جائے گی جس میں دیگر اقسام کے ڈیٹا مثلاً خانہ معلومات وغیرہ ویکی ڈیٹا میں منتقل کیے جائیں گے۔