وہاڑی
From Wikipedia, the free encyclopedia
وہاڑی پنجاب، پاکستان کا ایک شہر اور ضلع ہے۔ یہ 135 میٹر(446فٹ)کی اونچائی پر واقع ہے۔ یہ ملتان سے 96 کلومیٹر، کراچی سے 956 کلومیٹر، لاہور سے 300 کلومیٹر، فیصل آباد سے 218 کلومیٹر، بہاولپور سے 119 کلومیٹر، حاصل پور سے 61 کلومیٹر، میلسی سے 41 کلومیٹر، بورے والا سے 36 کلومیٹر، عارف والا سے 78 کلومیٹر، پاکپتن سے 112 کلومیٹر اور دریائےستلج سے 37 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ دریائے ستلج شہر کے جنوب میں لڈن کے قریب بہتا ہے لڈن کے قریب دریائے ستلج پر اسلام بیراج تعمیر کیا گیا ہے جس سے نکلنے والی نہریں بہاولپور کے چولستان کے علاقوں کو سیراب کرتی ہیں۔
اجمالی معلومات ملک, پاکستان کی انتظامی تقسیم ...
شہر | |
ملک | پاکستان |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | پنجاب |
ضلع | وہاڑی |
تحصیل | وہاڑی |
رقبہ | |
• کل | 12 کلومیٹر2 (5 میل مربع) |
آبادی [1] | |
• کل | 654,955 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
رمز بعید تکلم | 067 |
ویب سائٹ | verhari.gov.pk |
بند کریں