From Wikipedia, the free encyclopedia
وسوندھرا راجے سندھیا (ولادت: 8 مارچ 1953ء) ایک بھارتی سیاست دان ہیں جو سنہ 2013ء میں صوبہ راجستھان کی تیررہویں وزیر اعلیٰ بنیں۔ اس سے قبل وہ 2003ء سے 2008ء تک وزیر اعلیٰ رہ چکی تھیں۔ اس عہدہ پرفائز وہ پہلی خاتون بن گئیں۔
وسوندھرا راجے | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(مراٹھی میں: वसुंधरा राजे शिंदे) | |||||||
وزیر اعلیٰ راجستھان تیرہویں | |||||||
مدت منصب 13 دسمبر 2013ء – 11 دسمبر 2018 | |||||||
گورنر | |||||||
| |||||||
مدت منصب 9 دسمبر 2003ء – 10 دسمبر 2008 | |||||||
گورنر | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 8 مارچ 1953ء (71 سال)[1] ممبئی | ||||||
رہائش | دھول پور، راجستھان، بھارت | ||||||
شہریت | بھارت [2] | ||||||
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی | ||||||
والد | جیواراو سندھیا شندے [3] | ||||||
بہن/بھائی | |||||||
رشتے دار |
| ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | صوفیہ کالج، ممبئی [3] | ||||||
پیشہ | سیاست دان [4] | ||||||
درستی - ترمیم |
وسوندھرا راجے کی پیدائش 8 مارچ 1953ء کو ممبئی میں ہوئی۔ وہگوالیار کے مہاراجا جیواراو سندھیا - شندے اور ان کی اہلیہ وجیا راجے سندھیا-شندے کی بیٹی ہیں۔ اس طرح وہ شندے خانوادہ شاہی کی رکن ہوئیں۔ [5] انھوں نے اپنی اسکول کی تعلیم پریزینٹیشن کونوینٹ، کوڈیکنال، تمل ناڈو سے مکمل کی اور بعد میں ممبئی یونیورسٹی سے ملحق سوفیہ کالج سے معاشیات میں گریجویشن کیا۔ راجے نے دھول پور اپنے مخالف شاہی خاندان کے فرد ہیمنت سنگھ سے 17 نومبر 1972ء کو شادی کی لیکن ایک سال بعد ہیں دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ [6] ان دونوں کا ایک بیٹا دشینت دشینت سنگھ ہے جو راجے کی سابق نششت جھالاواڑ سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوا۔ [7] ان کے بھائی بہنوں میں صوبہ مدھیہ پردیش کی وزیر برائے صنعت یشودھرا راجے سندھیا، مرحوممادھراو سندھیا، مرحوم پدماوتی راجے (انھوں نے تریپورہ کے حکمران مہاراجا دیب برمن سے شادی کی) اور اوشا راجے رانا ( ولادت: 1943)،( انھوں نے نیپال کے رانا خاندان میں شادی کی ) شامل ہیں۔
راجے نے 1984 میں سیاست میں قدم رکھا۔ شروع میں ان کو نومولود سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں بحیثیت نیشنل ایگزیکیوٹیو ممبر تقرر ہوا۔ وہ دھول پور سے آٹھویں راجستھان اسبملی انتخابات میں منتخب ہوئیں۔ اسی سال وہ یووا مورچہ راجستھان کی نائب صدر چنی گئیں۔ [8]
۔
29 جنوری 2003-8 دسمبر 2003: یونین منسٹر آف اسٹیٹ اسمال اسکیل انڈسٹریز۔ ایڈمنسٹریٹو ریفارم اینڈ عوامی شکایات؛ ڈپارٹمینٹ آف ایٹمیک اینرجی: ڈپارٹمینٹ آف اسپیس۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.