وزارت زمینی نقل و حمل و شاہراہیں، حکومت ہند
From Wikipedia, the free encyclopedia
وزارت زمینی نقل و حمل و شاہراہیں حکومت ہند کا ایک اہم قلمدان ہے۔ اس وزارت کے ذمہ زمینی نقل و حمل، قومی شاہراہوں اور ذرائع نقل و حمل کی تحقیق سے متعلق اصول و ضوابط اور قوانین سازی جیسے امور ہیں۔ چونکہ زمینی نقل و حمل کا نظام کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کا اہم ستون اور ترقی کے ذرائع، رفتار اور وسائل پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے لہذا ان امور کی بحسن و خوبی انجام دہی کے لیے ایک علاحدہ قلمدان ہے تاکہ بھارت میں زمینی نقل و حمل کے نظام کو خوب سے خوب تر بنایا جا سکے۔ بھارت میں 60 فیصد سامان اور 85 فیصد افراد بذریعہ سڑک سفر کرتے ہیں۔ چنانچہ اس نظام کی ترقی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اسی بنا پر سالانہ بجٹ میں اس کے لیے ایک بڑا حصہ مختص کیا جاتا ہے۔ مئی 2014ء سے زمینی نقل و حمل اور شاہراہوں کا قلمدان وزارت نتن گڈکری کے پاس ہے۔
اجمالی معلومات وزارت کا جائزہ, قیام ...
सड़क परिवहन और राजमार्ग मंत्रालय | |
وزارت کا جائزہ | |
---|---|
قیام | جولائی 1942؛ 82 برس قبل (1942-07) |
قسم | سرکاری |
دائرہ کار | بھارت |
صدر دفتر | پری وہن بھون 1،پارلیمنٹ اسٹریٹ نئی دہلی |
سالانہ بجٹ | ₹52,189 کروڑ (2014-2015) [1] |
وزرا ذمہ دار |
|
تحت ایجنسیاں |
|
ویب سائٹ | morth |
بند کریں