![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/7/74/Varun_Dhawan_promoting_Badrinath_Ki_Dulhania.jpg/640px-Varun_Dhawan_promoting_Badrinath_Ki_Dulhania.jpg&w=640&q=50)
ورن دھون
From Wikipedia, the free encyclopedia
ورُن دھون (جنم 24 اپریل 1987ء)[1] ایک بھارتی اداکار ہے۔ وہ فلم ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون کا بیٹا ہے، اس نے نوٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی سے بزنس منیجمنٹ کی پڑھائی کی۔ جس کے بعد اس نے 2010ء میں فلم 'مائے نیم از خان' میں کرن جوہر کے معاون ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔ ورن نے 2012ء میں کرن جوہر کی رومانٹک کامیڈی 'اسٹوڈینٹ آف دی ایئر' سے اپنی پہلی اداکاری کی، جس کے لیے اس کو 'بیسٹ ڈیبو میل' کے لیے فلم فیئر نامزدگی ملی۔
ورن دھون | |
---|---|
(ہندی میں: वरुण धवन) ![]() | |
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 24 اپریل 1987ء (37 سال) ![]() ممبئی ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
والد | ڈیوڈ دھون ![]() |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | نوٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی ![]() |
پیشہ | فلم اداکار ، ماڈل ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، پنجابی ، انگریزی ![]() |
![]() |
IMDB پر صفحات ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
ورن نے 'ہمپٹی شرما کی دلہنیا' (2014ء) اور ڈانس فلم 'اے بی سی ڈی 2' (2015ء) میں اداکاری کر کے بالی وڈ میں اپنی پہچان قائم کی۔ اس نے کرائم تھرلر بدلا پور (2015ء) میں اپنی اداکاری کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار کے لیے نامزدگی حاصل کی۔ ورن نے ایکشن ڈراما دل والے (2015ء)، کرائم ڈراما ڈشوم (2016ء) اور رومانٹک کامیڈی "بدری ناتھ کی دلہنیا" (2017ء) میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔