قومی جمہوری اتحاد (بھارت)
From Wikipedia, the free encyclopedia
قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) ہندوستان کی مرکزی سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے[2]. 1998 میں اس کے قیام کے وقت، یہ اتحاد بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں کیا گیا تھا اور اس اتحاد میں 13 ریاستوں کی جماعتیں شامل تھیں۔ اس کے قائد سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی تھے . اتحاد کی نمائندہ سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن ایڈوانی تھے اور اتحاد کی قیادت کی نیابت بھی ان کے سپرد تھی۔ نریندر مودی ، موجودہ وزیراعظم قومی مجلس (لوک سبھا) رہنما ہیں اور ارون جیٹلی ، مالیاتی وزیر، ریاستی مجلس (راجیہ سبھا) کے رہنما ہیں۔ قومی جمہوری اتحاد نے 1998 سے 2004 تک حکومت کی اور دوبارہ 2014 ء کے عام انتخابات میں اقتدار میں آئی۔[3] اس کے رہنما، نریندر مودی کو 26 مئی 2014 کو بھارت کے وزیر اعظم کے طور پر منتخب کیا گیا.
اجمالی معلومات مخفف, چیئرمین ...
مخفف | قومی جمہوری اتحاد (این۔ ڈی۔ اے۔) |
---|---|
چیئرمین | امت شاہ |
بانی | بھارتیہ جنتا پارٹی |
لوک سبھا رہنما | نریندر مودی |
راجیہ سبھا رہنما | ارون جیٹلی |
سابق وزیر اعظم | اٹل بہاری واجپائی (1998, 1999–2004) |
تاسیس | 1998 |
سیاسی حیثیت | Majority: Centre-right to دایاں بازو |
لوک سبھا میں نشستیں | 307 / 545 [1](موجودہ 541 ارکان + 1 اسپیکر) |
راجیہ سبھا میں نشستیں | 89 / 245
|
حکومت میں ریاستوں و یونین علاقوں کی تعداد | 17 / 31
|
بند کریں