نکولس مرے بٹلر
امریکی ماہر تعلیم / From Wikipedia, the free encyclopedia
نکولس مرے بٹلر (1862ء تا 1947ء) (انگریزی: Nicholas Murray Butler) ایک امریکی ماہر تعلیم تھا۔ 1882ء میں کولمبیا کالج سے فلسفہ میں بی۔ اے کیا۔ دو سال بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری لی۔ برلن اور پیرس میں مرید تعلیم حاصل کی۔ پانچ سال بعد کولمبیا یونیورسٹی میں فلسفے کا پروفیسر مقرر ہوا۔ 1902ء میں اسی یونیورسٹی کا صدر منتخب ہوا۔
نکولس مرے بٹلر | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(انگریزی میں: Nicholas Murray Butler) | |||||||
12th کولمبیا یونیورسٹی | |||||||
مدت منصب 1902 – 1945 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 2 اپریل 1862ء [1][2][3][4][5][6][7] الزبتھ، نیو جرسی [8] | ||||||
وفات | 7 دسمبر 1947ء (85 سال)[1][2][3][4][5][6][7] مینہیٹن [9] | ||||||
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا [10] | ||||||
جماعت | ریپبلکن پارٹی | ||||||
رکن | امریکن فلوسوفیکل سوسائٹی [11] | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ کولمبیا | ||||||
پیشہ | فلسفی [7]، سیاست دان [12][13]، استاد جامعہ ، سفارت کار ، معلم [7]، مصنف [14] | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [15][16]، فرانسیسی [16] | ||||||
ملازمت | جامعہ جونز ہاپکنز ، جامعہ کولمبیا | ||||||
اعزازات | |||||||
نامزدگیاں | |||||||
دستخط | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
44 سالہ عہد صدارت میں کولمبیا یونیورسٹی کو دنیا کی بڑی بڑی یونیورسٹوں ے مقابلے میں لاکھڑا کیا۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی امن سے بھی گہری دلچسپی لی۔ اس صلے میں 1931ء میں امن کا نوبل پرائز حاصل کیا۔ صدر میکنلی سے لے کر صدر ٹرومین تک امریکا کے نوصدروں نے اس سے خط کتابت کی اس نے یہ تمام مکاتیب سترہ جلدوں میں مرتب کرکے کولمبیا یونیورسٹی لائبریری کو پیش کیے۔ اُسے ملکی و غیر ملکی یونیورسٹیوں کی طرف سے 37 اعزازی ڈگریاں دی گئیں۔ علمی انجمنوں کا اعزازی رکن تھا۔ 1934ء تک اس کے تین ہزار سے زیادہ خطبے، رودادیں اور تحقیقی مضامین شائع ہو چکے تھے۔