نسلی واڈیا
From Wikipedia, the free encyclopedia
نسلی واڈیا (گجراتی: નુસ્લી વાડિયા) ایک ہندوستانی شہریت رکھنے والے پارسی مذہب کے پیروکار ہیں۔ وہ بھارت میں ایک مشہور صنعت کار اور تعمیرات کے کاروباری مشہور ہیں۔ نسلی واڈیا نی ولی واڈیا اور دینا واڈیا کے فرزند ہیں اور محمد علی جناح کے نواسے ہیں۔ محمد علی جناح پاکستان کے بانی گورنر جنرل تھے۔
اجمالی معلومات نسلی واڈیا, معلومات شخصیت ...
نسلی واڈیا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 فروری 1944ء (80 سال) ![]() ممبئی ![]() |
شہریت | ![]() ![]() ![]() ![]() |
زوجہ | مورین واڈیا ![]() |
اولاد | نیس واڈیا ، جہانگیر واڈیا ![]() |
والد | نیول واڈیا ![]() |
والدہ | دینا واڈیا ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | کیتھڈرل اینڈ جان کینون اسکول ![]() |
پیشہ | کاروباری شخصیت ، سیاست دان ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
بند کریں
بھارت کے اخبار دی ایکنامک ٹائمز نے ایک بار نسلی واڈیا کے بارے میں یہ شائع کیا تھا کہ وہ جنوبی ممبئی کے سب سے قابل احترام اور موثر شخص ہیں۔ ان کے لال کرشن ایڈوانی اور اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ واحد شخص ہیں جنھیں ان دونوں سیاسی شخصیات تک ہر وقت رسائی رہتی ہے۔[2]