مینار پاکستان
لاہور، پاکستان میں قومی یادگار / From Wikipedia, the free encyclopedia
مینار پاکستان لاہور، پاکستان کی ایک قومی یادگار عمارت ہے، جسے لاہور میں عین اسی جگہ تعمیر کیا گیا جہاں 23 مارچ 1940ء کو قائد اعظم محمد علی جناح کی صدارت میں منعقدہ آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں تاریخی قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی۔ اسے یادگار پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔ اس میدان کو اس وقت منٹو پارک کہتے تھے، جو سلطنت برطانیہ کا حصہ تھی۔ آج کل اس پارک کو اقبال پارک کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔
اجمالی معلومات مینارِ پاکستان, عمومی معلومات ...
مینارِ پاکستان | |
---|---|
عمومی معلومات | |
حیثیت | پاکستان کا قومی مینار |
قسم | عوامی یادگار |
مقام | لاہور، پاکستان |
آغاز تعمیر | 23 مارچ 1960ء |
تکمیل | 21 اکتوبر 1968ء |
اونچائی | |
چھت | 62 میٹر (203 فٹ) |
ڈیزائن اور تعمیر | |
معمار | نصر الدین مراد خان |
ساختی انجینئر | عبد الرحمٰن خان نیازی |
اہم ٹھیکیدار | میاں عبد الخالق |
بند کریں
مینار پاکستان کی سادگی میں چھپا ایک خفیہ ڈیزائن ہے۔ اس کے لیے آپکو الف بے[مردہ ربط] دیکھنا پڑے گا