میلکم ایکس
From Wikipedia, the free encyclopedia
میلکم ایکس (پیدائشی نام: مالکم لٹل) جو الحاج ملک الشہباز کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں ایک سیاہ فام مسلمان اور نیشن آف اسلام کے قومی ترجمان تھے۔ وہ 19 مئی 1925ء کو امریکا کی ریاست نیبراس کا میں پیدا ہوئے اور 21 فروری 1965ء کو نیو یارک شہر میں ایک قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوئے۔ وہ مسلم مسجد اور آرگنائزیشن آف ایفرو امریکن کمیونٹی کے بانی بھی تھے۔
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
مالکم ایکس Malcolm X | |
---|---|
(انگریزی میں: Malcolm X) | |
مالکم ایکس، مارچ 1964 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Malcolm Little) |
پیدائش | 19 مئی 1925(1925-05-19) اوماہا، نیبراسکا |
وفات | فروری 21، 1965(1965-20-21) (عمر 39 سال) نیویارک شہر، نیویارک |
وجہ وفات | شوٹ |
طرز وفات | قتل |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
دیگر نام | الحاج ملک الشہباز |
مذہب | اہل سنت (نیشن آف اسلام سے تبدیل) |
زوجہ | بیٹی شہباز (1958) |
اولاد | عطااللہ شہباز قبیلہ شہباز الیاسہ شہباز جمیلہ لوممبا شہباز ملکہ شہباز مالک شہباز |
والدین | ارل لٹل، لوئیس نورٹن لٹل |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان [1]، آپ بیتی نگار ، سیاسی کارکن ، کارکن انسانی حقوق |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [2] |
تنظیم | نیشن آف اسلام، مسلم مسجد، انکارپوریٹڈ، افریقی امریکی اتحاد تنظیم |
مؤثر | الایجا محمد، مارکس گاروی |
تحریک | سیاہ قوم پرستی، پین افریقہ پرستی |
اعزازات | |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ان کی زندگی میں کئی موڑ آئے اور وہ ایک منشیات فروش اور ڈاکو بننے کے بعد گرفتار ہوئے اور رہائی کے بعد امریکا میں سیاہ فاموں کے حقوق کا علم بلند کیا اور دنیا بھر میں سیاہ فاموں کے سب سے مشہور رہنما بن گئے۔ بعد ازاں انھیں شہید اسلام اور نسلی برابری کے رہنما کہا گیا۔ وہ نسلی امتیاز کے خلاف دنیا کے سب سے بڑے انسانی حقوق کے کارکن کے طور پر ابھرے۔
1964ء میں حج بیت اللہ کے بعد انھوں نے نیشن آف اسلام کو خیر باد کہہ دیا اور عام مسلمان کی حیثیت اختیار کر لی۔ اس کے بعد ایک سال سے بھی کم عرصے میں نیو یارک میں قتل کردیے گئے۔ نیشن آف اسلام کے تین کارکنوں کو ان کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا لیکن کہا جاتا ہے۔ امریکی حکومت بھی ان کے قتل کی سازش میں ملوث تھی۔